سی ڈی اے مزدور یونین کے انتخابی نشان چاند ستارہ ریفرنڈم کے حوالے سے انوائرمنٹ ڈائریکٹوریٹ میں جلسہ

پیر 3 فروری 2025 19:39

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 فروری2025ء) سی ڈی اے مزدور یونین چوہدری محمد یٰسین گروپ، انتخابی نشان چاند ستارہ ریفرنڈم کے حوالے سے انوائرمنٹ ڈائریکٹوریٹ میں جلسہ منعقد ہوا جس میں سابق ڈپٹی میئراعظم خان،ملک جمشید،ملک رعنازحسین،ملک نذاکت،طارق قدوس،راجہ محمد شفیق،نعیم کیانی،سی ڈی اے مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یٰسین،اورنگزیب خان،راجہ شاکرزمان کیانی،مرزاسعیداختر،حاجی صابر،ملک عاصم،اظہارعباسی،صوفی محمودعلی،چوہدری زاہد،راجہ رئیس،چوہدری واجد گجر،اظہرتنولی،ملک دلشاد،سید غفران شاہ،سردارنسیم ممتاز،ملک رزاق،سید ناظرشاہ،نمبردارلیاقت،فیاض عباسی،ملک مصطفی،سرداروحید،ملک شاجہان،راجہ عدنان شفیق،چوہدری صغیر،استیازعباسی سمیت سی ڈی اے کے کثیر تعداد میں محنت کشوں نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پراسدشاہ،رانایاسر،اسرارشاہ،سجاداحمد،سلیم بادشاہ،اعجازشاہ،چوہدری نثار،مقصودہ بی بی،ملک امجد،ملک ظہور،چوہدری ارشد،ملک ظہیر اور ان کے ساتھیوں نے امان اللہ اور پاشاگروپ کو چھوڑکر سی ڈی اے مزدور یونین چوہدری محمد یٰسین گروپ میں شمولیت کااعلان کیا۔ جلسے سے مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یٰسین و دیگرعہدیداران نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج میرے محنت کشوں نے بڑی تعداد میں انوائرمنٹ کے جلسے میں شرکت کر کے مزدور یونین کی واضح فتح کی نوید سنادی۔

چوہدری محمد یٰسین نے کہا کہ مزدور یونین نے انوائرمنٹ ملازمین کے مسائل کو ہمیشہ ترجیح بنیادوں پر حل کیا،سی ڈی اے بورڈ سے انوائرمنٹ کے ریگولر ہونے والے ملازمین کی عمر کی پابندی ختم کروائی،مسٹررول ملازمین کو 89ڈیز پر منتقل کروانے کے لیے 535نئی آسامیاں پیداکروائیں،ہارٹیکلچر آفیسرکے لیے آسامیوں میں اضافہ کروایا گیا،تلوار الائونس میں اضافے سمیت خوشبو الائونس دلوایا گیا،ہزاروں ڈیلی ویجز،کنٹریکٹ،مسٹررول اور اوورایج ملازمین کو مستقل کروایا گیا،سملی ڈیم میں کام کرنے والے ملازمین کے بچوں کے لیے سکول بس کی سہولت دلوائی،تمام ملازمین کے سکیلوں کی بلاتفریق اپ گریڈیشن کروائی،انوائرمنٹ میں ہارٹیکلچر اسسٹنٹ اور رینج آفیسر اور سپروائزر زمالیوں کے پروموشن کوٹے کی منظوری کروائی۔

ہم نے حالیہ دورمیں سی ڈی اے کے سات ہزار سے زائد ملازمین کی ٹائم سکیل اور ایک ہزارسے زائد ملازمین کی پروموشن کروائی جس کی مثال ماضی میں نہیں ملتی،مزدور یونین نے ادارے کے مالی،بیلدار،والومین و دیگر فیلڈسٹاف جو اسی سکیل میں ریٹائرڈ ہو جاتا تھا اس کی پروموشن کے لیے تعلیم کی شرط کا خاتمہ کروایا جس سے ادارے کے سینکڑوں ملازمین مستفید ہونگے اور وہ اگلے سکیل میں ترقی حاصل کر سکیں گے،انشاء اللہ 06فروری کو سی ڈی اے کے غیور محنت کش انتخابی نشان چاندستارہ پر مہر لگاکر سی ڈی اے مزدور یونین کو کامیابی سے ہمکنار کریں گے۔

سی ڈی اے مزدور یونین ملازمین کو یقین دلاتی ہے کہ انشاء اللہ ریفرنڈم میں کامیابی کے بعد محنت کشوں کے درینہ مسائل پلاٹوں کی الاٹمنٹ،انکے بچوں کی بھرتی سمیت تمام مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کریں گے۔