اقوام متحدہ نے کابل میں ادارے کے کمپائونڈ میں فائرنگ کی تحقیقات شروع کردیں

منگل 4 فروری 2025 16:43

اقوام متحدہ نے کابل میں ادارے کے کمپائونڈ میں فائرنگ کی تحقیقات شروع ..
اقوام متحدہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 فروری2025ء)اقوام متحدہ نے کے دارالحکومت کابل میں ادارے کے کمپائونڈ میں فائرنگ کے واقعہ کی تحقیقات شروع کردیں۔

(جاری ہے)

اقوام متحدہ کے ترجمان سٹیفن ڈوجارک نے گزشتہ روز نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میںمعمول کی نیوز بریفنگ کے دوران ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ہم اس بات کی تصدیق کر سکتے ہیں کہ کابل میں اقوام متحدہ کے آپریشن سینٹر(یو این او سی ای)کے کمپانڈ کے مشاہداتی پوسٹ پر فائرنگ کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے محافظوں کی طرف سے کوئی فائرنگ نہیں کی گئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ کمپانڈ تک نقل و حرکت اور رسائی جو کہ فائرنگ کے واقعے کے بعد بند کر دی گئی تھی، اب بحال کر دی گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق طالبان گارڈ کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور دوسرا زخمی ہوا تاہم اقوام متحدہ نے اموات کا حوالہ نہیں دیا ۔