خضدار میں جشن جھالاوان اسپورٹس ایونٹ کا آغاز

بدھ 5 فروری 2025 22:00

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 فروری2025ء) وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور وزیراعلیٰ بلوچستان کے مشیر برائے اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئرزڈیپارٹمنٹ بلوچستان مینا مجید بلوچ کے وژن کے تحت صوبے میں کھیلوں کے میدانوں کوآباد کرنے اور امن وخوشحالی لانے سے متعلق اقدامات کئے جارہے ہیں ۔اس سلسلے میں اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئرزڈیپارٹمنٹ حکومت بلوچستان کی جانب سے خضدار میں جشن جھالاوان اسپورٹس ایونٹ کا آغاز ہوگیا ہے۔

جشن جھالاواان کے سلسلے میں ڈسٹرکٹ خضدار میں کرکٹ،فٹبال، بیڈمنٹن،شوٹنگ بال، رسہ کشی اور تائکوانڈو ودیگر کھیلوں کے مقابلے ہورہے ہیں۔ جشن جھالاوان ایونٹ میں مختلف اضلاع کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں ، اسپورٹس ایونٹ چار روز تک جاری رہیگا۔

(جاری ہے)

جناح اسٹیڈیم میں کرکٹ اور میر غوث بخش اسٹیڈیم میں فٹبال کے مقابلے ہورہے ہیں۔محکمہ اسپورٹس کے آفیشلز کا وفد خضدار میں موجود اور از خود انتظامات دیکھ رہاہے۔

اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایکٹوٹیزمحمدآصف لانگو ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈی ایس رقیہ بی بی، ڈپٹی ڈائریکٹر اسپورٹس بلوچستان مرید علی لانگو ،ڈپٹی ڈائریکٹر قلات ڈویژن حاجی عبدالغفور بنگلزئی، نمائندہ اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ افتخار عمرانی خود گراؤنڈ میں موجود اور ٹورنامنٹس کے معیاری انداز میں انعقاد کے لئے اقدامات عمل میں لارہے ہیں ، خضدار پریس کلب کے صدر عبداللہ شاہوانی اور اسپورٹس خضدار کے منتظمین عبدالنبی بلوچ، علی کرد ،آصف شاہوانی ،عبدالقادر بلوچ، عبدالقادر ودیگر بھی موجود تھے۔ جشن جھالاوان اسپورٹس کا اختتام 8 فروری کو ہوگا اور جس کے اگلے روز پروقار تقریب منعقد کرکے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیئے جائیں گے۔