جنسی ہراسانی کیس، بابر اعظم قومی ہیرو، ڈسٹرب نہیں کرنا چاہتے ، چمپئنز ٹرافی کے بعد سماعت ہوگی : عدالت

طلبی کے باوجود سابق کپتان پر ہراسانی کا الزام لگانے والی خاتون کی عدالت میں عدم پیشی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 6 فروری 2025 16:59

جنسی ہراسانی کیس، بابر اعظم قومی ہیرو، ڈسٹرب نہیں کرنا چاہتے ، چمپئنز ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 6 فروری 2025ء ) سابق کپتان قومی ٹیم بابر اعظم پر خاتون کوجنسی ہراساں کرنے کے الزام کا معاملہ، لاہور ہائیکورٹ میں بابر اعظم کیخلاف اندراج مقدمہ کے حکم کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ عدالت کا کہنا تھا کہ قومی ہیرو کو ڈسٹرب نہیں کرنا چاہتے ، چمپئنز ٹرافی کے بعد کیس سنیں گے۔

(جاری ہے)

 

لاہور ہائیکورٹ میں جسٹس اسجد جاوید گھرال نے بابر اعظم کی درخواست پر سماعت کی، سابق کپتان بابر اعظم کی جانب سے بیرسٹر حارث عظمت پیش ہوئے، عدالت نے کیس کی سماعت اپریل کے دوسرے ہفتے تک ملتوی کردی، عدالت کا کہنا تھا کہ قومی ہیرو کو ڈسٹرب نہیں کرنا چاہتے ، چمپئنز ٹرافی کے بعد کیس سنیں گے۔

 
جسٹس اسجد جاوید گھرال نے ریمارکس دیئے کہ مدعیہ خاتون کو طلب کیا تھا وہ کدھر ہیں ، خاتون کے وکیل نےکہا کہ ان کا ایکسڈنٹ ہوگیا وہ نہیں آسکی، جسٹس اسجد جاوید گھرال نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی کے میچز کب سے کب تک ہیں ؟، اس پر بابر اعظم کے وکیل بیرسٹر حارث عظمت نے کہا کہ میچز شروع ہو رہے ، جو مارچ تک رہیں گے، لاہور ہائیکورٹ نے سماعت اپریل کے دوسرے ہفتے تک ملتوی کردی۔