Live Updates

ایشیا کپ میں پاکستان کا پہلا میچ، سلمان علی آغا نے ٹاس جیت لیا

پاکستان کا ٹاس جیتنے کے بعد عمان کیخلاف پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ

muhammad ali محمد علی جمعہ 12 ستمبر 2025 19:07

ایشیا کپ میں پاکستان کا پہلا میچ، سلمان علی آغا نے ٹاس جیت لیا
دبئی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 12 ستمبر 2025ء ) ایشیا کپ میں پاکستان کا پہلا میچ، سلمان علی آغا نے ٹاس جیت لیا، پاکستان کا ٹاس جیتنے کے بعد عمان کیخلاف پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ ایشیا کپ 2025 میں پاکستان ٹیم نے اپنی مہم کا آغاز آج عمان کے خلاف میچ سے کیا ہے جو دبئی اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے۔ ۔صاحبزادہ فرحان اور صائم ایوب نے اوپننگ کی جبکہ فخر زمان تیسرے نمبر پر بیٹنگ کیلئے آئے۔

ان کے بعد دیگر کھلاڑیوں میں سلمان علی آغا (کپتان)، حسن نواز، محمد حارث، محمد نواز، فہیم اشرف، شاہین آفریدی، حارث رؤف اور ابرار احمد شامل ہیں۔ خیال رہے کہ دبئی کی پچ کو ابوظہبی کے مقابلے میں زیادہ اسپن فراہم کرنے والی سمجھا جا رہا ہے، جو اس ٹورنامنٹ کا دوسرا وینیو ہے۔

(جاری ہے)

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ آج عمان کے خلاف میچ پاکستان ٹیم کے لیے نہ صرف پوائنٹس ٹیبل پر اہمیت رکھتا ہے بلکہ دبئی کی کنڈیشنز میں کھیلنے کا ایک قیمتی موقع بھی فراہم کرے گا جو اتوار کو بھارت کے خلاف میچ سے قبل کنڈیشن سمجھنے پر مدد فراہم کرے گا۔

پاکستان ٹیم کا بولنگ کمبی نیشن کرکٹ حلقوں میں خاص توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے کیونکہ ٹرائی نیشن سیریز میں صفیان مقیم اور ابرار احمد سمیت محمد نواز نے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔ دبئی میں پاکستان کا ٹی ٹونٹی کرکٹ میں حالیہ ریکارڈ کچھ اچھا نہیں ہے۔ پاکستان نے یہاں پر گذشتہ پانچ ٹی ٹونٹی میچز میں سے صرف ایک میں فتح حاصل کی ہے جو بھارت کے خلاف 2022ء کے ایشیا کپ میں تھی۔

میچ سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے دبئی کی پچ کا معائنہ کیا اور پریس کانفرنس میں اُسے بیٹرز کیلئے سازگار قرار دیا، ہیسن کا کہنا تھا کہ پاکستانی ٹیم میں ملٹی اسکلز کھلاڑی موجود ہیں۔ دوسری جانب عمان کی ٹیم کے کپتان جدیندر سنگھ نے پریس کانفرنس میں کہا کہ پاکستانی ٹیم کا عمان سے کوئی مقابلہ نہیں ہے مگر ٹی 20 فارمیٹ میں کچھ بھی ہوسکتا ہے۔
Live ایشیاء کپ سے متعلق تازہ ترین معلومات