Live Updates

ایشیاء کپ: پاک بھارت ٹاکرے کی ٹکٹس کی مانگ میں یکدم اضافہ، زیادہ ترٹکٹیں فروخت

جمعہ 12 ستمبر 2025 22:18

ایشیاء کپ: پاک بھارت ٹاکرے کی ٹکٹس کی مانگ میں یکدم اضافہ، زیادہ ترٹکٹیں ..
دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 ستمبر2025ء) ایشیا کپ 2025 میں پاکستان اور بھارت کا میچ قریب آتے ہی ٹکٹس کی مانگ میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔ منتظمین کے مطابق میچ کے 90 فیصد ٹکٹس پہلے ہی فروخت ہوچکے ہیں اور جنرل انکلوڑر کے تقریباً تمام ٹکٹس بھی شائقین خرید چکے ہیں۔ پاک بھارت میچ کے لیے جمعرات کی شام تک دستیاب ٹکٹس کی کم از کم قیمت 750 درہم (تقریباً 57 ہزار پاکستانی روپی) تھی جب کہ پریمیئم ٹکٹ 3500 درہم (تقریباً 2 لاکھ 70 ہزار پاکستانی روپی) میں دستیاب ہیں۔

پاک بھارت میچ کے ٹکٹس کی تعداد اب انتہائی محدود ہے البتہ شائقین کے لیے دبئی کرکٹ اسٹیڈیم کے قریب بنائے گئے ٹکٹس باکس میں بھی ٹکٹ فروخت کیے جارہے ہیں۔ ٹکٹس کی دستیابی کو مزید آسان بنانے کے لیے منتظمین نے گزشتہ روز شام نئی آن لائن ونڈو بھی کھول دی تھی تاکہ شائقین بروقت اپنی نشستیں یقینی بنا سکیں۔

(جاری ہے)

دبئی میں پاک بھارت میچ شائقین کے لیے سب سے زیادہ پسندیدہ مقابلہ قرار دیا جاتا ہے، یاد رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹاکرا 14 ستمبر کو ہوگا۔

اس سے قبل گزشتہ روز ایشیا کپ میں پاک بھارت میچ کے ٹکٹس کی قیمت کم کردی گئی تھی۔ رپورٹس کے مطابق ٹکٹ کی مانگ میں کمی کے بعد منتظمین نے ٹکٹ کی قیمتیں کم کیں اور پاک بھارت میچ کے ٹکٹ کی قیمت 475 درہم سے کم کرکے 350 درہم کردی گئی ہے۔ حکام کے مطابق پریمیئم انکلوڑر کے زیادہ تر ٹکٹس تاحال خالی ہیں اور منتظمین میچ سے قبل تمام ٹکٹس کی فروخت کے لیے کوشاں ہیں۔
Live ایشیاء کپ سے متعلق تازہ ترین معلومات