امریکا،ٹرمپ نے ٹرانسجینڈر ایتھلیٹ پر خواتین کے کھیلوں میں شرکت پر پابندی لگا دی

جمعرات 6 فروری 2025 17:42

امریکا،ٹرمپ نے ٹرانسجینڈر ایتھلیٹ پر خواتین کے کھیلوں میں شرکت پر ..
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 فروری2025ء)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹرانسجینڈر ایتھلیٹس کو خواتین کے کھیلوں کے مقابلوں میں حصہ لینے سے روک دیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس حوالے سے ایگزیکٹیو آرڈر پر دستخط کر دیے ہیں،اس حکم کے بعد ٹرانسجینڈر ایتھلیٹ خواتین کے اسپورٹس میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔

(جاری ہے)

ڈونلڈ ٹرمپ نے اس ایگزیکٹیو آرڈر پر 5 فروری کو وائٹ ہاؤس میں دستخط کیے۔اب اس حکم نامے کے بعد وفاقی حکومت کی جانب سے ٹرانسجینڈر ایتھلیٹس کو خواتین کے کھیلوں میں حصہ لینے اور خواتین کے لاکر رومز استعمال کرنے کی اجازت دینے والے تعلیمی اداروں کو فنڈز نہیں دیا جائے گا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ان کی انتظامیہ مردوں کو خواتین کھلاڑیوں کو مارتے ہوئے نہیں دیکھے گی۔