گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو آغا خان کے نام سے موسوم کیا جائے۔ محفوظ النبی

جمعرات 6 فروری 2025 17:43

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 فروری2025ء)انسانیت کی اخدمت کے لئے پرنس کریم الحسینی کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ برصغیر جنوبی ایشیا کے مسلمانوں اور خصوصا پاکستان کے لئے آغا خان خانوادے کی خصوصی شفقت تاریخ کا سنہری باب ہے ان تاثرات کا اظہار سوشل ایکٹیوسٹ محفوظ النبی خان نے پرنس کریم آغا خان کی وفات پر ایک تعزیتی بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے پورٹ سٹی گوادر کی پاکستان کو منتقلی کے لئے پرنس کریم آغا خان نے حکومت پاکستان کی جانب سے ساڑھے پانچ بلین روپے ذاتی طور پر سلطنت عمان کو ادا کئے تھے سر فیروز خان نون کی وزارت عظمی کے دوران گوادر کی پاکستان کو تاریخی منتقلی میں اس وقت سلطنت مسقط کے پاکستانی نژاد سیکریٹری خارجہ کے بی مقبول حسین اور برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر سر اکرام اللہ نے کلیدی کردار ادا کیا تھا محفوظ النبی خان کافر کہنا تھا کہ گوادر کی پاکستان منتقلی میں آغا خان فیملی کی تاریخی خدمات کے اعتراف میں گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو آغا خان کے نام سے موسوم کیا جائے انہوں نے توقع ظاہر کی کہ حکومت پاکستان پرنس کریم آغا خان کی تدفین کے موقع پر ان کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے سرکاری روایت کے طور پر قومی پرچم سرنگوں رکھے گی۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں محفوظ النبی خان اور روٹریکٹ گیم چینجرز کلب کے سیکرٹری ولی الرحمن نے اعلان کیا کہ پرنس کریم الحسینی آغا خان کی یاد میں اور ان کے خاندان کی گراں قدر خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لئے طلبا کی جانب سے ایک یادگاری ریفرنس کا انعقاد کیا جائے گا۔