
اچھے سکرپٹ نہ ہونے کی وجہ سے سکرین سے دور ہوں: یاسرہ رضوی
جمعرات 6 فروری 2025 22:19

(جاری ہے)
انہوں نے ڈراموں اور سکرین سے دوری اختیار کرنے کی وجہ پر بات کرتے ہوئے کہا کہ شاید ا?ج کل کے ڈراموں کی کہانیاں بھی ایک وجہ ہیں کہ میں کام نہیں کر رہی تاہم دوسری وجہ میرا گھر اور میرا بچہ ہے۔
ان کا اپنے ساڑھے تین سال کے بیٹے کا ذکر کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میرا بیٹا ابھی بہت چھوٹا ہے اسے میری توجہ اور پیار کی ضرورت ہے، میری زندگی اب مستحکم ہو چکی ہے اس لیے 13، 14 گھنٹے گھر سے باہر رہ کر کام چ*کرنے کی ضرورت نہیں۔ممتا کے جذبے سے سرشار اداکارہ کا کہنا تھا کہ مجھے اپنے بچے کے قریب رہنا، اس کا خیال رکھنا اور اسے میسر ہونا اچھا لگتا ہے۔غیر روایتی کردار کی ا?فر کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ اگر میرے مزاج کے مطابق کوئی کردار ملا تو ضرور کروں گی تاہم مجھے شوٹ کے لیے صرف دو دن کی اجازت ہے۔بعدازاں انہوں نے ہنستے ہوئے کہا کہ میرے بیٹے نے صرف دو دن ہی کام کرنے کی اجازت دی ہے۔انہوں نے شاعری کرنے کے لیے دل ٹوٹنے کی ضرورت پر بات کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ بہت سے لوگ اچھی شاعری کرنے کے لیے دل تڑواتے ہیں علاوہ ازیں ان سے شاعری نہیں ہو پاتی۔اداکارہ نے بتایا کہ ان کا دل ایک نہیں متعدد مرتبہ ٹوٹ چکا ہے لیکن اس کی واحد وجہ عشق یا محبت نہیں تھی، دل ٹوٹنے کے بعد واپس جڑتا نہیں تاہم اس کے ارتقا کا سفر جاری رہتا ہے۔انہوں نے کہا کہ مجھے لگتا ہے زندگی مسلسل درد سمیٹنے، اس سے ابھرنے اور پھر اگلے درد کے لیے تیار ہونے کا نام ہے۔محبت کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یک طرفہ محبت انسان کو اس کی اوقات بتاتی ہے کہ دنیا میں سب کچھ ہماری منشا کے مطابق نہیں ہو سکتا۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
عائشہ عمرکے ڈیٹنگ شو پرتنازع، سوشل میڈیا پرہنگامہ، پیمرا نے وضاحت جاری کردی
-
سپین کا اسرائیل کی شمولیت پر موسیقی مقابلے کے بائیکاٹ کا اعلان
-
60 کروڑ کے فراڈ کیس میں نیہا دھوپیا اوربپاشا باسو کے ملوث ہونے کا انکشاف
-
استاد امانت علی خان کی برسی بدھ کومنائی گئی
-
ڈرامہ سیریل مہرا نے مجھے زندگی کا سب سے بڑا سبق سکھایا ، آغا علی
-
پاکستانی اداکار احسن خان سے فین کی محبت کا انوکھا اندازہ، گلے لگ کر بوسہ لے لیا
-
نا مور کلاسیکل و غزل سنگر استاد امانت علی خان کی برسی بدھ کو منائی جائے گی
-
فلمسٹار خوشبو نے ارباز خان سے علیحدگی کی تصدیق کردی
-
سوشل میڈیا اسٹار احمد شاہ کے چھوٹے بھائی انتقال کرگئے
-
قصور، معروف فلمی اداکارہ ریشم کا سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ
-
علی ظفر نے سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے فنڈ ریزنگ کنسرٹ کا اعلان کر دیا
-
ننھے سوشل میڈیا اسٹاراحمد شاہ کے چھوٹے بھائی عمر شاہ کا انتقال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.