ٖلیسکو نے بجلی چوری کی روک تھام کیلئے میگا پراجیکٹ پر کام شروع کر دیا

ایشیائی ترقیاتی بینک کے تعاون سے ڈیڑھ لاکھ اے ایم آئی سمارٹ میٹرز نصب کئے جائیں گے

جمعرات 6 فروری 2025 23:15

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 فروری2025ء) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو )نے بجلی چوری کی روک تھام کے لئے میگا پراجیکٹ پر کام شروع کر دیا۔ اس حوالے سے ایشیائی ترقیاتی بینک نے 24ارب روپے کا قرض دینے کی منظوری دیدی۔لیسکو ایشائی ترقیاتی بینک کے تعاون سے میگا پراجیکٹ کو پانچ سال میں مکمل کرے گی۔منصوبے کے تحت ڈیڑھ لاکھ اے ایم آئی سمارٹ میٹرز نصب کئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

بجلی چوری کی شرح زیادہ ہونے پر 100الیون کے وی فیڈرز پر جدید تاریں بچھائی جائیں گی،ستر سے اسی فیصد تک بجلی چوری ہونے پر ایریل بنڈل کیبل بچھا دی جائے گی۔اے بی کیبل کی تنصیب سے ڈائریکٹ سپلائی سے بجلی چوری نہیں ہو سکے گی۔1600ہائی لاسز والے ٹرانسفارمرز پر سکیننگ میٹرز لگانے کا کام منصوبے میں شامل ہے۔منصوبے کے تحت علاقائی سطح پر بجلی چوری کی مانیٹرنگ کی جا سکے گی۔

متعلقہ عنوان :