ٹیکسلا ، چچا زاد سے زیادتی ، بلیک میلنگ و زیور لوٹنے والے مجرم کو عمرقیدکی سز

جمعہ 7 فروری 2025 15:31

ٹیکسلا ، چچا زاد سے زیادتی ، بلیک میلنگ و زیور لوٹنے والے مجرم کو عمرقیدکی ..
ٹیکسلا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 فروری2025ء)ٹیکسلا میں چچا زاد سے زیادتی ، بلیک میلنگ اور زیور لوٹنے والے مجرم کو عمرقیدکی سزاسنادی گئی۔تفصیلات کے مطابق ٹیکسلا کی عدالت نے چچا زاد سے زیادتی ، بلیک میلنگ اور زیور لوٹنے والے مجرم کو سزا سنا دی۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ٹیکسلا نے چچا زاد سے زیادتی، بلیک میلنگ اور زیور لوٹنے کے مجرم اشتیاق کو عمر قید، سال قید اور 5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔

مجرم کوزیادتی کے جرم میں تا حیات قید اور5 لاکھ جرمانہ، بلیک میل کر کے بھتہ لینے کے جرم میں2 سال قید اور 50 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔عدالت نے مجرم کو ہتھیایا گیا مال برآمد ہونے پر2 سال قید اور 50 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی۔ مجرم اشتیاق علاج کی غرض سے اپنی چچازاد کے گھر رہنے آیا۔ زیادتی کی اور بلیک میل کر کے رقم اور زیور لیتا رہا۔

متعلقہ عنوان :