
ملک میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند سطح پر پہنچ گئی، فی تولہ 3 لاکھ روپے بھی عبور کرگیا
آج سونے کے فی تولہ نرخ میں 1346 روپے کا اضافہ ہوااس اضافے کے بعد سونا 3 لاکھ 46 روپے تولہ ہو گیا، پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے
فیصل علوی
جمعہ 7 فروری 2025
16:26

(جاری ہے)
ملک میں یکم جنوری سے ابتک فی تولہ سونے کی قیمت میں 26 ہزار 440 روپے کا اضافہ ہو چکا ہے۔یہ بھی بتایاگیا ہے کہ آج بھی بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 10ڈالر کے اضافے سے 2ہزار 869ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچنے سے مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی 24قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 1ہزار 346روپے کے اضافے سے 3لاکھ 46روپے کی نئی تاریخ ساز سطح پر پہنچ گئی۔
سونے کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات چاندی کی قیمتوں پر بھی مرتب ہورہے ہیں جس کے نتیجے میں مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت 51روپے کے اضافے سے 3ہزار 378روپے اور فی 10گرام چاندی کی قیمت بھی 44روپے کے اضافے سے 2ہزار 896روپے کی سطح پر آگئی ہے۔سرمایہ کاروں کی سونے میں انویسٹمنٹ کرکے اپنے سرمائے کو ڈی ویلیوایشن سے محفوظ بنانے کے بڑھتے ہوئے رحجان سے بین الاقوامی اور مقامی سطح پر سونے کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت ایک بار پھر تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی جس کے باعث ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت یکدم 5 ہزار 300 روپے بڑھ کر ملکی تاریخ میں پہلی بار 3 لاکھ روپے کے قریب پہنچ گئی تھی۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں سونے کی قیمتیں بلندی پر پہنچنے کا سلسلہ گزشتہ روز بھی جاری رہاتھا جس کے بعد 24 قیراط کا حامل خالص فی تولہ سونے کی قیمت میں 5 ہزار 300 روپے کا اضافہ ہوا تھا جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 99 ہزار 600 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی۔تاہم بعدازاںعالمی و مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں تاریخ کی بلند ترین سطح کو چھونے کے بعد معمولی کمی دیکھنے میں آئی تھی۔پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 900 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت میں 772 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔قیمتوں میں کمی کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 98 ہزار 700 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 56 ہزار 87 روپے ہوگئی تھی اسی طرح بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 9 ڈالر کمی کیساتھ 2859 ڈالر فی اونس ہوگئی تھی۔مزید اہم خبریں
-
شامی بحران میں ایک کروڑ 65 لاکھ افراد انسانی امداد کے منتظر
-
دنیا کے تین شہر بہتر ماحول اور صحت پروری کی بناء پر مثالی قرار
-
حماس اور دیگر مسلح فلسطینی گروہوں سے یرغمالیوں کی فوری رہائی کا مطالبہ
-
دہشت گردی محض پاکستان کا مسئلہ نہیں ، بھارت بھی اس کی لپیٹ میں آسکتا ہے۔خورشید قصوری
-
شہبازشریف حکومت فوری مستعفی ہو اور ملک میں نئے انتخابات کرائے جائیں
-
حکومت کا چینی کی سرکاری قیمت 164 روپے مقرر کرنے کا عندیہ
-
امریکا اور افغان طالبان کے درمیان براہِ راست مذاکرات پاکستان کی موجودہ ناجائز حکومت کیلئے سبق ہے
-
تعلیمی اداروں میں موسم بہار کی چھٹیوں کا اعلان
-
غزہ میں ہلاکتوں اور تباہی کے نئے دور پر گوتیرش کا اظہار مذمت
-
خیبرپختونخواہ میں ہر قسم کی کاروباری ادائیگیوں کیلئے یونیورسل ڈیجیٹل پیمنٹ سسٹم کے اجراء کا فیصلہ
-
روس یوکرین جنگ: بجلی گھروں پر حملے نہ کرنے کے اعلان کا خیرمقدم
-
دہشتگردوں کو واپس لانے کی پالیسی جنرل باجوہ، فیض اور بانی پی ٹی آئی کی تھی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.