شورکوٹ،نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبا و طالبات کو شیلڈز اور میڈل دیے گئے

جمعہ 7 فروری 2025 22:58

شورکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 فروری2025ء) گورنمنٹ بوائز ہائی سکول شورکوٹ میں سکول کو تعلیمی میدان میں 100 سال مکمل ہونے پر ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔مہمان خصوصی سی او ایجوکیشن سکول جھنگ تنویر احمد غزالی ،محمد ایاز عرفی ایڈیشنل ڈائریکٹر پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن ،ڈی ای او سیکینڈری جھنگ زنانہ ناصرہ پروین ، چوہدری سلیم اختر سابق پرنسپل گورنمنٹ کالج شورکوٹ تھے۔

شورکوٹ ایجوکیشن ٹرسٹ کے زیر اہتمام تحصیل شورکوٹ میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبا و طالبات میں شیلڈز اور میڈل دیے گئے ۔اس تقریب میں تمام سکولز کے ہیڈ ماسٹرز اور چناب کالج کے پرنسپل کے علاوہ طلبا و طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ لطیف بھٹی ،مہر اکبر علی بھنگو کی تعلیمی خدمات کے طور پر دیا گیا سوسائٹی کے سراج الدین عرفی مرحوم جو اس سوسائٹی کے روح رواں تھے اب ان کے بیٹے محمد ایاز عرفی نے ان کے نقش قدم پر چل کر سوسائٹی کو مکمل تعاون کا یقین دلایا ۔

(جاری ہے)

شرکا نے سراج الدین عرفی مرحوم کے لیے دعائے مغفرت کی ہیڈ ماسٹر میاں غضنفر عباس کاٹھیہ ،محمد ایاز عرفی ایڈیشنل ڈائریکٹر پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن ،صدر شورکوٹ ایجوکیشن سوسائٹی چوہدری سلیم اختر سابق پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج شورکوٹ ،سی او ایجوکیشن تنویر احمد غزالی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سوسائٹی کے مقاصد پر روشنی ڈالی۔

مختلف سکولوں کے ہیڈ ماسٹرز ،صحافیوں نے بھی بچوں میں انعامات تقسیم کیے ۔دریں اثنا 3 روزہ کھیلوں کا آغاز کر دیا گیا جس کا افتتاح ہیڈ ماسٹر میاں غضنفر عباس کاٹھیہ ،سی او ایجوکیشن آفیسر جھنگ تنویر احمد غزالی ،ڈی او سیکینڈری جھنگ ناصرہ پروین نے کیا یہ تقریبات 8 فروری تک جاری رہیں گی۔اس تقریب میں رائے ایاز اکبر ،رانا شاہد محمود ،حاجی ناصر جٹ ،چوہدری غلام شبیر طاہر ،رانا عبدالسلام ،خالد شہزاد ،ناصر محمود ،رانا شبیر ،رائے رجب علی بھٹی ،فاروق سندھو ،رانا فرزام ،چوہدری عبد القیوم ،مہر احمد عمران سیال نے شرکت کی ۔سٹیج سیکرٹری کے فرائض چوہدری محمد علی عمران ایس ایس ٹی ٹیچر نے سر انجام دیے۔\378

متعلقہ عنوان :