نوشہرہ پولیو ڈیوٹی سے واپس آنے والے پولیس اہلکار نقاب پوش دھشت گردوںکی فائرنگ سے زخمی، حالت تشویشناک میں ہسپتال منتقل

جمعہ 7 فروری 2025 19:55

نوشہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 فروری2025ء)نوشہرہ پولیو ڈیوٹی سے واپس آنے والے پولیس اہلکار نقاب پوش دھشت گردوںکی فائرنگ سے زخمی، حالت تشویشناک میں ہسپتال منتقل۔ڈی ایس پی آکوڑہ زاھدعالم کے مطابق، نقاب پوش ملزمان کی فائرنگ کے نتیجے میں کانسٹبل فدا حسین زخمی ہو گئے۔ تاہم، زخمی اہلکار نے جوابی فائرنگ کی جس کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

نوشہرہ کے علاقے عمرے کلے آکوڑہ خٹک میں پولیو ڈیوٹی سے واپس آنے والے پولیس اہلکار موٹرسائیکل سوار نقاب پوش ملزمان کی فائرنگ سے شدید زخمی۔ڈی ایس پی کے مطابق، زخمی کانسٹبل فدا محمد کو فوری طور پر قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلکس نوشہرہ منتقل کیا گیا، جہاں ان کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

تفتیشی آفیسر ھدایت شاہ کے مطابق تیس بور کے چھ خول جائے وقوع سے ملے زخمی پولیس کانسٹبل کو دو گولیاں لگی ایک گولی پاوں پر اور دوسری گولی بلٹ پروف جیکٹ پر لگی۔

ڈسٹرکٹ تولیس آفیسرعبدالرشید،زاہد عالمSDPO اکوڑہ سرکل،اشفاق خان SHO تھانہ اکوڑہ معہ بھاری نفری پولیس علاقہ میں موجود ہیں ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقہ کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔ اسسٹنٹ کمشنرنوشہرہ ڈاکٹر احمدشیر زمان قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس نوشہرہ کا دورہ کیا اور زخمی پولیس اہلکار کی عیادت کی۔ڈسٹرکٹ تولیس آفیسرعبدالرشیدکے مطابق زخمی پولیس کانسٹبل فداحسین پر فائرنگ کا مقدمہ اؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ( سی ٹی ڈی)تھانہ میں انسداد دھشت گردی ایکٹ کے تحت درج کیاگیاہے۔ملزمان کے نیٹ ورک کو بے نقاب کریں گئے۔