لاہورکی انسداد دہشت گردی عدالت ، بھتہ خوری مقدمے میں ملزم منشا بم کے خلاف دہشت گردی کی دفعہ ختم کرنےکا حکم

ہفتہ 8 فروری 2025 17:22

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 فروری2025ء) لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے بھتہ خوری کے مقدمے میں ملزم منشا بم کے خلاف دہشت گردی کی دفعہ اے ٹی اے ۔7ختم کرنے کا حکم دے دیا۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

دوران سماعت منشا بم عدالت میں پیش ہوا اور بیان دیا کہ اس کے خلاف جھوٹا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ منشا بم نے موقف اختیار کیا کہ اسے علم ہی نہیں کہ یہ مقدمہ کیوں درج کیا گیا، کیونکہ ایسا کوئی واقعہ سرے سے ہوا ہی نہیں۔ پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف تھانہ ٹائون شپ میں مقدمہ نمبر 2598/23 درج ہے۔