اکھانو نے امیر گیلانی کی شادی پر دلچسپ پشتون روایت دہرا دی

ہفتہ 8 فروری 2025 22:45

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 فروری2025ء)) معروف یوٹیوبر عمرخان المعروف اکھانو نے اپنے دوست، اداکار امیر گیلانی کی اداکارہ ماورا حسین کے ساتھ شادی میں بھرپور انداز میں شرکت کی۔ماورا اور امیر کی شادی میں جہاں قریبی دوستوں، بہن عروہ حسین اور فرحان سعید نے ڈانس کیا وہیں اکھانو نے بھی ڈانس فلور پر جاندار پرفارمنس دی۔

اکھانو نے اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر ویڈیو اپ لوڈ کی ہے جس میں انہیں اپنے دوست امیر کے ساتھ پشتون شادیوں کی روایت دہراتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

یوٹیوبر اکھانو کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ہمارے یہاں پٹھانوں میں ایک روایت ہے کہ شادی پر دولہا کو چارپائی پر بٹھا کر ہوا میں اچھالا جاتا ہے، میں امیر گیلانی کے ساتھ بھی یہ روایت دہراوں گا۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ امیر گیلانی کو ان کی شیندی کی تقریب میں چارپائی پر بٹھا کر ہوا میں اچھالا گیا، اس روایت سے آس پاس موجود سب ہی مہمانوں سمیت خود امیر بھی خوب محظوظ ہوتے نظر آئے۔

یاد رہے کہ اداکارہ ماورا حسین اور ان کے قریبی دوست امیر گیلانی نے رواں ماہ کی 5 تاریخ کو نکاح کر لیا تھا۔اس جوڑے کی شادی کی تصاویر اور ویڈیوز تاحال سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :