Live Updates

اداکار کمال احمد رضوی کا95 واں یوم پیدائش یکم مئی کو منایا جائے گا

بدھ 30 اپریل 2025 11:29

اداکار کمال احمد رضوی کا95 واں یوم پیدائش  یکم مئی کو منایا جائے گا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2025ء) معروف اداکار کمال احمد رضوی کا95 واں یوم پیدائش یکم مئی کو منایا جائے گا۔کمال احمد رضوی یکم مئی 1930 کو بھارت کی ریاست بہار میں پیدا ہوئے۔

(جاری ہے)

کمال احمد رضوی 70 کی دہائی میں پاکستان ٹیلی ویژن کے ڈرامہ سیریل الف نون میں الین کے کردار سے شہرت کی بلندیوں تک پہنچ گئے۔کمال احمد رضوی بہترین اداکار،ہدایت کاراور قلم کار بھی تھے۔کمال احد رضوی طویل علالت کے بعد 17 دسمبر 2015 کوکراچی میں انتقال کرگئے تھے۔

Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات