Live Updates

رانی مکھرجی کی خفیہ شادی سے متعلق فیشن ڈیزائنر کا انکشاف

اداکارہ رانی مکھرجی اور فلمساز آدتیہ چوپڑا نے 2014 میں خفیہ طور پر شادی کی تھی

بدھ 30 اپریل 2025 12:20

رانی مکھرجی کی خفیہ شادی سے متعلق فیشن ڈیزائنر کا انکشاف
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2025ء)بھارت کے مشہور فیشن ڈیزائنر سبیاساچی مکھرجی نے اداکارہ رانی مکھرجی اور فلمساز آدتیہ چوپڑا کی 2014 میں ہونے والی خفیہ شادی کے بارے میں دلچسپ انکشافات کیے ہیں۔ایک انٹرویو میں فیشن ڈیزائنر نے بتایا کہ یہ شادی اٹلی میں ایک نجی تقریب میں انجام پائی تھی اور آج تک اس کی کوئی تصویر منظرعام پر نہیں آئی ہے۔

(جاری ہے)

فیشن ڈیزائنر نے مزید بتایا کہ میں نے اب تک جتنی شادیاں دیکھی اس میں رانی مکھرجی کی شادی سب سے "مزے دار اور پاگل پن" والی شادی تھی۔انھوں نے انکشاف کیا کہ رانی مکھرجی نے مجھے صرف ایک ہفتے کا وقت دیا۔ دلہن کا سوٹ تیار کرنے کے لیے یہ بہت ہم کم وقت ہے لیکن رانی بہت پرسکون اور مطمئن تھیں۔سبیاساچی مکھرجی نے مزید کہا کہ لیکن حقیقت یہ ہے کہ یہ شادی رانی، آدی، کرن جوہر اور میرے لیے ایک پاگل پن جیسا تجربہ تھا۔خیال رہے کہ اس شادی میں صرف قریبی رشتہ دار اور دوست شریک ہوئے تھے اور یہ تقریب مکمل رازداری میں انجام دی گئی تھی۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات