Live Updates

مداح نے سمانتھا رتھ پرابھو کے نام پر مندر تعمیرکروادیا

پرستارجس کا نام تینالی سندیپ ہے، نے وہیں پر سمانتھا کی سالگرہ منائی، کیک کاٹا اور غریبوں کو کھانا کھلوایا

بدھ 30 اپریل 2025 12:15

مداح نے سمانتھا رتھ پرابھو کے نام پر مندر تعمیرکروادیا
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2025ء)جنوبی بھارت کی تیلگو اور تامل فلموں کی معروف اداکارہ سمانتھا رتھ پرابھو کے ایک بہت زیادہ چاہنے والے پرستار نے ان کی 38ویں سالگرہ پر آندھرا پردیش میں انکے نام پر مندر تعمیر کروا کر اسے خوب سجایا اور غربا و مساکین کو کھانا بھی کھلایا۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ سمانتھا کی برتھ ڈے 28 اپریل کو منائی جاتی ہے اور اس مرتبہ انکی سالگرہ پر انکے پرستار نے ٹیمپل آف سمانتھا آندھرا پردیش کے علاقے باپاٹلا میں تعمیر کروایا ہے۔

بعدازاں اس پرستار جس کا نام تینالی سندیپ ہے، نے وہیں پر سمانتھا کی سالگرہ منائی، کیک کاٹا اور غریبوں کو کھانا کھلوایا۔اس تقریب کی ایک ویڈیو اس وقت آن لائن زیر گردش ہے جس میں سمانتھا کے دو مجسمے دیکھے جاسکتے ہیں جو مندر کے وسط میں رکھے گئے ہیں۔یاد رہے کہ سمانتھا رتھ پرابھو اور ناگا چیتنیا نے 2017 میں شادی کی اور ان کا تعلق 2021 میں پایا تکمیل کو پہنچا۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :