کمالیہ ،خشک سالی کے سبب فصلوں کا نقصان ہو رہا ہے، زراعت آفیسر

پیر 10 فروری 2025 16:48

کمالیہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 فروری2025ء) کمالیہ اور مضافات میں بارشیں نہ ہونے کی وجہ سے فصلوں کو شدیدنقصان پہنچ رہا ہے جس کی وجہ سے کسان پریشانی کا شکار ہیں ۔تفصیل کے مطابق کمالیہ شہر اور آس پاس بارشیں نہ ہونے کی وجہ سے شعبہ زرعی بری طرح متاثر ہوا ہے ۔

(جاری ہے)

اس سلسلہ میں بات کرتے ہوئے زراعت آفیسر فاطمہ اکمل کا کہنا تھا کہ بارشیں نہ ہونے کی وجہ سے خاص کر گندم کی فصل شدیدمتاثر ہورہی ہے جس کی وجہ سے کسان پریشان ہیں۔

ایسے علاقے جہاں پر نہری پانی کی عدم دستیابی ہے وہاں پر جو بھی پانی میسر ہواسکا منصفانہ استعمال کریں۔ پانی کا عمومی وقفہ خاص کر ریتلے علاقوں میں کم کردیں تاکہ فصل کی بہتر پیدوار حاصل کی جاسکے ۔اسکے علاوہ محکمہ زراعت کے آفس میں کسانوں کی سہولت کے لیے ایک خصوصی سنٹر قائم کیا گیا ہے، کہاں کسانوں کی راہنمائی کی جارہی ہے۔\378

متعلقہ عنوان :