بیجوں کی درآمد کے حوالے سے فیڈرل سیڈ سرٹیفکیشن اینڈ رجسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کو کیس بھیجا گیا ہے

پنجاب سیڈ کارپوریشن کے ہیڈ کوارٹر میں ایم ڈی کی زیر صدارت ڈائریکٹرز کا ہفتہ وار جائزہ اجلاس

پیر 10 فروری 2025 21:11

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 فروری2025ء)پنجاب سیڈ کارپوریشن کے ہیڈ کوارٹر میں ڈائریکٹرز کا ہفتہ وار جائزہ اجلاس ہوا جس کی صدارت مینیجنگ ڈائریکٹر علی ارشد رانا نے کی۔ اجلاس میں ڈی ایم ڈی شمشاد اصغر وڑائچ،ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن محبوب عالم، پراجیکٹ ڈائریکٹر شابی حسن، ڈائریکٹر فنانس حافظ انعام الحق، ڈائریکٹر مارکیٹنگ سہیل عامر بخاری اور دیگرافسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں 100 روزہ ٹرانسفارمیشن پلان پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ بیجوں کی درآمد کے حوالے سے فیڈرل سیڈ سرٹیفکیشن اینڈ رجسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کو کیس بھیجا گیا ہے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ قوانین، حقوق و فرائض سے آگاہی اور قوانین کی اردو زبان میں اشاعت کی جائے گی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں بتایا گیا کہ پنجاب سیڈ کارپوریشن کا تھیم مکمل ہو چکا ہے اور ویب سائٹ کی تیاری پر کام جاری ہے۔

مینیجنگ ڈائریکٹر پنجاب سیڈ کارپوریشن نے ہدایات جاری کیں کہ تمام ناکارہ گاڑیوں اور سکریپ کو نیلامی کے لئے پیش کیا جائے۔ اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ گندم کے نرخ کم کر دیئے گئے ہیں جس میں پروسیس، ان پروسیس، نان سیڈ اور کچرہ وغیرہ گندم کے ذخائر کی فروخت کی جائے۔ مینیجنگ ڈائریکٹر پنجاب سیڈ کارپوریشن نے مزید ہدایت کی کہ کپاس، برسیم، جوار، مونجی، مکئی اور کینولہ کی پیداوار کے لئے تفصیلی پلان مرتب کیے جائیں۔ ایم ڈی نے افسران کو تمام اہداف کی تکمیل جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایات بھی جاری کیں۔

متعلقہ عنوان :