سرمایہ کاری ، تجارت میں اضافہ اور وفود کے تبادلوں کی حوصلہ افزائی کررہے ہیں ، گورنرسندھ

پاک برٹس بزنس کونسل کے وفد سے ملاقات۔ وفد کی آئی ٹی اور تعلیمی منصوبوں میں تعاون کی یقین دہانی

پیر 10 فروری 2025 22:02

سرمایہ کاری ، تجارت میں اضافہ اور وفود کے تبادلوں کی حوصلہ افزائی کررہے ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 فروری2025ء) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ سرمایہ کاری، تجارت میں اضافہ اور بزنس وفود میں تبادلوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کر رہے ہیںاس ضمن میں ایس آئی ایف سی کے تحت بیرونی سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنرہائوس میں ٹریڈ چیمپئن کے سی ای او راشد اقبال کی قیادت میں 4 رکنی وفد سے ملاقات میں کیا ۔

وفد میں پاک برٹس بزنس کونسل کے ممبران شامل تھے ۔ ملاقات میں تجارتی تعاون اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ پاک برٹس بزنس کونسل کے وفد نے کہاکہ گورنر سندھ سے ملاقات برطانوی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافے کا باعث بنے گی۔ کونسل نے یقین دہانی کرائی کہ وہ آئی ٹی اور تعلیمی منصوبوں میں اشتراک اور نئی جامعات کے قیام میں تعاون فراہم کریں گے ۔

(جاری ہے)

کونسل نے گورنر سندھ کو دورہ لندن کی باضابطہ دعوت دی ۔ راشد اقبال نے کہا کہ گورنر انیشیٹیوز کے منصوبے قابل تقلید ہیں۔وفد نے گورنرہائوس میں آئی ٹی مارکی ، راشن ڈرائیواور ’’امید کی گھنٹی‘‘ کا دورہ کیا ۔ وفد نے ’’ امید کی گھنٹی‘‘ بجاکر خوشگوار حیرت کا اظہار کیا ۔ راشن ڈرائیوکے تحت مستحقین میں تقسیم ہونے والے راشن بیگ کا جائزہ بھی لیا ۔

متعلقہ عنوان :