سپیکر قومی اسمبلی نے قومی اسمبلی کے اجلاس کیلئے 6 اراکین کوپینل آف چیئر نامزد کر دیا

پیر 10 فروری 2025 23:03

سپیکر قومی اسمبلی نے  قومی اسمبلی کے اجلاس کیلئے 6 اراکین کوپینل آف ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 فروری2025ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے 16ویں قومی اسمبلی کے پہلے پارلیمانی سال کے 13ویں اجلاس کے لئے 6 اراکین کوپینل آف چیئر نامزد کر دیا ہے، یہ اراکین سپیکر و ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کی عدم موجودگی میں اجلاس کی صدارت کریں گے ۔

(جاری ہے)

پیر کو قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہوا تو سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان کی کارروائی چلانے کے لئے پینل آف چیئر کے لئے بلال اظہر کیانی ،عبدالقادر پٹیل ، سید وسیم حسین ،رومینہ خورشید عالم ، شاہدہ بیگم اور شیر عالی ارب کو نامزدکیا ۔