کسان کارڈ کے دوسرے مرحلے میں 25ایکڑ تک اراضی رکھنے والے کاشتکاروں کو شامل کرنے پرغور

پیر 10 فروری 2025 23:14

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 فروری2025ء) وزیر اعلیٰ پنجاب کسان کارڈ کے دوسرے مرحلے میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے 25ایکڑ تک اراضی رکھنے والے کاشتکاروں کو شامل کرنے اور فی ایکڑ قرض کی حد میں بھی اضافہ کی مختلف تجاویز زیر غور ہیں ۔جن کی حتمی منظوری وزیر اعلی پنجاب دیں گی۔اس حوالے صوبائی وزیر زراعت و لائیو سٹاک سید عاشق حسین کرمانی کی زیر صدارت بینک آف پنجاب ہیڈ آفس میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں وزیر اعلیٰ  ٹرانسفارمنگ ایگریکلچر پنجاب کے تحت کسان کارڈ فیز ٹو اور زرعی میکنائزایشن کی فنانسنگ کے منصوبوں کے بارے میں پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اس موقع پر صوبائی وزیر زراعت و لائیو سٹاک سید عاشق حسین کرمانی نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کی قیادت میں  زیادہ سے زیادہ کاشتکاروں کو کسان کارڈ کے ذریعے سہولیات فراہم کی جارہی ہیں اور بہت سے کاشتکار اسکیم سے مستفید ہورہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کسان کارڈ کے ذریعے 30فیصد کیش نکلوانے کی سہولت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے کسان کو ڈیزل خریدنے کی بھی اجازت ہونی چاہیے۔ کسان کارڈ کے ذریعے خریداری پر لگائے جانے والے ٹرانسیکیشنن چارجز کو بھی ختم کرنے کی ضرورت ہے۔ اس موقع پر سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو اور صدر بینک آف پنجاب ظفر مسعود بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :