کاشتکاروں کو جیٹروفا کی کاشت فوری شروع کرنے کی ہدایت

منگل 11 فروری 2025 12:46

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 فروری2025ء) کاشتکاروں کو جیٹروفا کی کاشت فوری شروع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اور کہاگیاہے کہ کاشتکار جیٹروفا کی کاشت وسط فروری سے شروع کرکے وسط مارچ تک مکمل کرسکتے ہیں۔ریسرچ انفارمیشن یونٹ ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ فیصل آبادکے ترجمان نے بتایاکہ جیٹروفا کے جھاڑی نما پودے سے 40سے 53 فیصد تک تیل حاصل کیاجاسکتاہے۔

انہوں نے کہاکہ جیٹروفا کی کاشت سڑکوں، کھالوں اور کھیتوں کے کنارے کرکے زیادہ منافع حاصل کیاجاسکتاہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایاکہ جیٹروفا کے پودوں کی نرسری پولی تھین کے لفافوں میں سال میں 2مرتبہ تیار کی جاتی ہے اور اسے سال میں 2مرتبہ وسط فروری سے وسط مارچ اور وسط اگست سے وسط اکتوبر تک کاشت کیاجاسکتاہے۔ انہوں نے کاشتکاروں سے کہا کہ وہ 2سے 6ماہ کے پودے کھیت میں لگائیں اورپودوں کا درمیانی فاصلہ کم از کم 5فٹ رکھا جائے۔ انہوں نے کہاکہ کاشتکار ایک ایکڑ میں زیادہ سے زیادہ 1600پودے لگا سکتے ہیں۔ انہوں نے بتایاکہ مزید مشاورت اور معلومات کے حصول کیلئے ماہرین زراعت یا محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف سے بھی رابطہ کیاجاسکتاہے۔

متعلقہ عنوان :