بہاولنگر:محکمہ ہیلتھ کے ملازمین نے ہسپتال میں چیک اپ کے لیے آئی خاتون کو سرکاری ریسٹ ہاؤس میں بہانے سے لیجا کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

Rana Saqib Saleem رانا ثاقب سلیم منگل 11 فروری 2025 17:31

بہاولنگر ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 فروری 2025ء ) محکمہ ہیلتھ کے ملازمین نے ہسپتال میں چیک اپ کے لیے آئی خاتون کو سرکاری ریسٹ ہاؤس میں بہانے سے لیجا کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔خاتون انصاف کے لیے مقامی عدالت میں پہنچ گئی۔خاتون کا ڈی ایچ کیو میں میڈیکل کے پہنچ گئی۔میرے ساتھ محکمہ صحت  کے ملازمین اسلحہ کے زور پر سرکاری ریسٹ ہاؤس میں زیادتی کی ہے انصاف دیا جائے مریم اسلم خاتون کی دہائی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق فیصل کالونی کی  رہائشی مریم اسلم نے مقامی عدالت کے مجسٹریٹ  کو درخواست دی کہ وہ بیماری کے چیک اپ کے لیے ڈسٹرکٹ ہسپتال میں گئی جہاں اسکے پہلے سے واقف کار راشد بھٹی اکاؤنٹنٹ ڈی ایچ او آفس اور جونیئر کلرک وقاص مظہر کھڑے تھے مجھے دیکھکر کہا کہ تمہیں بڑے ڈاکٹر کے پاس اسکی کوٹھی پر چیک کروا دیتے ہیں چونکہ وہ سرکاری ملازم تھے میں اعتبار کرکے انکے ساتھ چلی گئی وہ سرکاری ریسٹ ہاؤس میں لے گئے جہاں انہوں نے گن پوائنٹ اسکے ساتھ زیادتی کی عدالت نے خاتون کے بیان پر اسے ڈی ایچ کیو بھجوا دیا جہاں اسکا طبی معائنہ کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :