محکمہ زراعت کی کارروائی، ملتان میں 56 لاکھ روپے مالیت کی جعلی کھاد سے بھرا ٹرک پکڑ لیا، 2ملزمان گرفتار

منگل 11 فروری 2025 23:46

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 فروری2025ء) محکمہ زراعت توسیع ملتان کی ٹیم نے بہاولپور بائی پاس چوک میں کارروائی کرتے ہوئے جعلی نائٹروفاس کھاد کی بوریوں سے بھرا ٹرک پکڑ لیا۔ ترجمان محکمہ زراعت کے مطابق ٹرک میں نائٹروفاس کے سینکڑوں بیگ تھے۔ پکڑی گئی جعلی کھاد کی مالیت 56 لاکھ روپے بنتی ہے۔

(جاری ہے)

موقع سے 2 ملزمان کو بھی گرفتار کیا گیا جو جعلی کھادیں تیارکرکے مارکیٹ میں فروخت کرتے تھے۔ ڈسٹرکٹ فرٹیلائزر کنٹرولر ڈاکٹر ازور رضا گیلانی نے جعلی کھادوں کو قبضہ میں لے کر پولیس کے حوالے کردیا۔ موقع پر جعلی میٹریل کے نمونہ جات حاصل کرکے تجزیہ کیلئے لیبارٹری بھجوا دئیے گئے۔ ملزمان کیخلاف مقدمہ کے اندارج کیلئے تھانہ ممتاز آباد میں استغاثہ دائر کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :