سیالکوٹ، زرعی شعبہ میں اصلاحات متعارف کرائی جائیں،رانا اللہ رکھا

منگل 11 فروری 2025 20:00

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 فروری2025ء) سیالکوٹ ،نمائندہ کاشتکاران رانا اللہ رکھا نے کہا ہے کہ زرعی درآمدات کم کرنے،پیداوار میں اضافہ اورکسانوں کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کیلئے اصلاحات کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نئی ٹیکنالوجی کو اختیا رکرنے سے ہی ملک ترقی کی منازل طے کریگا، کسانوں کی پیداواری صلاحیت میں اضافہ اور زیادہ مسابقتی صلاحیت کا حامل بننے کا موقع ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ معیاری بیج کے استعمال کو فروغ دینےکیلئے نجی شعبہ کی شمولیت بڑھائے۔ رانا اللہ رکھا نے کہاکہ پاکستان کی آبادی کا سب سے بڑا حصہ زراعت سےوابستہ ہے،تیز رفتار اقتصادی ترقی اور غربت میں کمی کیلئے زرعی شعبے پر توجہ دینا ہوگی۔

متعلقہ عنوان :