ہارس اینڈ کیٹل شو کی تقریبات،پی ایچ اے کے زیر اہتمام فورٹریس سٹیڈیم میں میوزیکل کلچرل نائٹ کا انعقاد

بدھ 12 فروری 2025 01:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 فروری2025ء) ہارس اینڈ کیٹل شو کی تقریبات کے سلسلے میں پی ایچ اے کے زیر اہتمام فورٹریس سٹیڈیم میں میوزیکل کلچرل نائٹ کا انعقاد کیا گیا۔

(جاری ہے)

ترجمان پی ایچ اے کے مطابق تقریب میں مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات، مردوخواتین اور بچوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔میوزیکل کلچرل نائٹ میں ملک کے معروف گلوار عارف لوہار اور گلوکارہ نمرہ نے اپنی آواز کا جادو جگایا اور اپنی شاندار پرفارمنس سے میوزیکل کلچرل نائٹ کو چار چاند لگا دئیے۔میوزیکل کلچرل نائٹ میں انٹری فری ہونے کی بنا پر شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔شہریوں نے بہترین انتظامات پر خوشی کا اظہار کیا۔