پانچ برس کے دوران 100 سے زیادہ ایئربس طیارے ملیں گے، فلائی ناس

جمعرات 13 فروری 2025 10:50

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 فروری2025ء) سعودی عرب کی ارزاں (کم نرخ )فضائی کمپنی فلائی ناس نے اعلان کیا ہے کہ اسے آئندہ پانچ برس کے دوران 100 سے زیادہ ایئربس طیارے ملیں گے۔

(جاری ہے)

عاجل نیوز کے مطابق فلائی ناس نے 2025 میں پہلا ایئربس اے 320 نیو طیارہ وصول کیا ہے۔ ایئر بس کے وفد نے گزشتہ روز ریاض میں فلائی ناس کے ہیڈکوارٹر کے دورے میں کمپنی کے سینیئر ایگزیکٹیوز سے ملاقات کی جس دوران تعاون کے امکانات اور سٹریٹجک تعلقات کو مضبوط بنانے بارے تبادلہ خیال کیا۔