سانگلہ ہل حلقہ کی تعمیر و ترقی اور عوامی خدمت ہی ہمارا مشن ہے، طارق محمود باجوہ

حلقہ کی دیہی رابطہ سڑکوں کی تعمیر کے منصوبہ جات پر تیزی سے کام جاری ہے،میڈیا سے گفتگو

جمعرات 13 فروری 2025 14:13

ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 فروری2025ء)یونین کونسل مرڑ 42کے سابق چیئرمین چوہدری غلام مجدد چٹھہ کے صاحبزادے اور غلام مصطفے بھولا چٹھہ کے بھتیجے صہیب مجدد چٹھہ کی دعوت ولیمہ چک نمبر46چٹھے میں ہوئی،جس میں سیاسی سماجی شخصیات پنجاب اسمبلی کے سابق رکن چوہدری طارق محمود باجوہ،سابق نائب ناظمین چوہدری انتخاب عالم ملہی،حاجی ارشد نذیر،سابق وائس چیئرمین ظفر اقبال ڈار،چوہدری نوازش علی بل،اسد اللہ خان،چوہدری محمد شہباز چیمہ،محمد اشرف دوستپوریہ،چوہدری افتخار احمد چٹھہ،ظہیر احمد ناصر مرزا،شبیر حسین ناز سمیت معززین حلقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی،دعوت ولیمہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری طارق محمود باجوہ نے کہا کہ حلقہ کی تعمیر و ترقی اور عوامی خدمت ہی ہمارا مشن ہے،اپنے حلقہ کو پہلے سے بڑھ کر خوبصورت بنائیں گے،شہر میں سڑکوں کی تعمیر کے ساتھ ساتھ حلقہ کی دیہی رابطہ سڑکوں کی تعمیر کے منصوبہ جات پر تیزی سے کام جاری ہے،حلقہ کا کوئی گائوں ایسا نہیں ہو گا جس میں ہم نے کام نہ کرایا ہوگا،انہوں نے مزید کہا کہ حلقہ کے عوام کیلئے ہر دروازہ کھٹکٹائیں گے، عورتو ں، بچوں اور شہریوں کی سہولت کیلئے پارکوں کی تزئن و آرائش بھی جاری ہے، ہم عوامی خدمت پر یقین رکھتے ہیں جو جاری رہے گی۔