
پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون : واپڈا کے نبی گل کی سنچری، کے آر ایل کے شاہد عزیز اور ایشال ایسوسی ایٹس کے طاہر حسین کی چھ چھ وکٹیں
جمعرات 13 فروری 2025 23:28
(جاری ہے)
طاہر حسین نے 107 رنز دے کر 6 وکٹیں حاصل کیں۔
ایشال ایسوسی ایٹس نے کھیل ختم ہونے پر اپنی پہلی اننگز میں 6وکٹوں پر 208 رنز بنائے تھے، عبداللہ شفیق 93 رنز بناکر ناٹ آؤٹ ہیں۔ عاقب خان نے 59 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں۔یو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس میں اوجی ڈی سی ایل کی ٹیم کے آر ایل کے خلاف پہلی اننگزمیں 238 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔سردار حسن رضا 71 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔ شاہد عزیز نے 57 رنز دے کر6 وکٹیں حاصل کیں۔جواب میں کے آر ایل کی ٹیم پہلی اننگز میں 174 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ وقار احمد 41 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے۔محمد عمر۔مشتاق کلہوڑو اور عمیر ریاض نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔اوجی ڈی سی ایل نے کھیل ختم ہونے پر اپنی دوسری اننگز میں ایک وکٹ پر 70 رنز بنائے تھے۔کے سی سی اے اسٹیڈیم میں پی ٹی وی کی ٹیم ہائر ایجوکیشن کے خلاف پہلی اننگز میں 425 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی ۔ وقارحسین 84 شامل حسین 76 سلمان خان 77 تیمور خان 58 اور علی عثمان 51 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ عالیان محمود نے 100 رنز دے کر4 وکٹیں حاصل کیں۔ سید یعقوب نے تین کھلاڑی آؤٹ کیے۔ہائر ایجوکیشن کی ٹیم پہلی اننگز میں 179 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔علی حمزہ نے 63 رنز اسکور کیے۔ مہران سانول اور محمد شہزد نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔ ہائر ایجوکیشن نے فالوآن پر مجبور ہونے کے بعد دوسری اننگز میں ایک وکٹ پر 42 رنز بنائے تھے۔اسٹیٹ بینک اسٹیڈیم میں ایس این جی پی ایل کی ٹیم غنی گلاس کے خلاف پہلی اننگز میں 270 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔سیف اللہ بنگش نی107 رنز اسکور کیے۔ خرم شہزاد نے 70 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں۔غنی گلاس نے کھیل ختم ہونے پر 5 وکٹوں پر 272 رنز بنائے تھے۔ علی رزاق 90 رنز بناکر ناٹ آؤٹ ہیں۔ حماد بٹ 61 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
شہید بے نظیرپاکستان ہاکی لیگ سے کھلاڑیوں کو بین الاقوامی سطح پر بہت فائد ہوگا، احسن احمد جتوئی
-
شاہ رخ خان کو پاکستانی کھلاڑیوں کو ٹیم میں شامل کرنے پر مشکلات کا سامنا
-
پرائم منسٹر یوتھ کرکٹ ٹیلنٹ ہنٹ ٹرائلز کل سے شروع ہونگے
-
پی سی بی ریجنل انٹر ڈسٹرکٹ سینئر کرکٹ ٹورنامنٹ کراچی ریجن 27 جون سے شروع ہوگا
-
’تم کوئی کرٹلی ایمبروز نہیں‘، شمار جوزف نے این ہیلی کو پہلے ٹیسٹ میں کرارا جواب دیدیا
-
روی شاستری نے پاک بھارت ٹیسٹ سیریز کی بحالی کا واحد طریقہ بتا دیا
-
امریکی ٹاپ سیڈڈ بینجمن ٹوڈ شیلٹن کو میلورکا اوپن ٹینس مینز سنگلز دوسرے رائونڈ میں اپ سیٹ شکست کا سامنا
-
مالیاتی بحران: قومی ہاکی ٹیم پروہاکی لیگ میں شرکت نہیں کرے گی
-
سیکنڈ سیڈڈ باربورا کریجیکووا ایسٹبورن اوپن ٹینس ویمنز سنگلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی
-
رکن پارلیمنٹ سے منگنی کے محض 2 ہفتے بعد خوشخبری مل گئی
-
شہید بے نظیر پاکستان ہاکی لیگ سے کھلاڑیوں کو بین الاقوامی سطح پر بہت فائد ہ ہوگا،احسن احمد جتوئی
-
ایشین والی بال نیشنزکپ،قومی ٹیم کی (کل ) وطن واپسی ہوگی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.