نیشنل کالج آف آرٹس میں یادگار موسیقی کی شام کا انعقاد

جمعرات 13 فروری 2025 19:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 فروری2025ء) نیشنل کالج آف آرٹس میں یادگار موسیقی کی شام کا انعقاد کیا گیاجس میں معروف بینڈ راگا بوائز نے اپنی جاندار پرفارمنس سے محفل کو گرما دیا۔ترجمان کے مطابق اس ایونٹ کا عنوان "صوفی راک نائٹ" تھا، جس میں موسیقی کے دلدادہ افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی،یہ محفل نیشنل کالج آف آرٹس کے احاطے میں منعقد کی گئی، جہاں راگا بوائز نے اپنی منفرد صوفی اور راک موسیقی کے امتزاج سے حاضرین کو محظوظ کیا۔

(جاری ہے)

بینڈ نے اپنے مشہور گیت پیش کیے، جن میں صوفیانہ کلام کو جدید راک دھنوں کے ساتھ پیش کیا گیا ،اس موقع پرحاضرین نے جوش و خروش سے بینڈ کا ساتھ دیا اور ان کی پرفارمنس کو بے حد سراہا۔ایونٹ کا مقصد نوجوانوں کو صوفی موسیقی کی خوبصورتی اور پیغام سے روشناس کرانا تھا اور راگا بوائز نے اپنی شاندار پرفارمنس کے ذریعے اس مقصد کو بخوبی حاصل کیا۔ترجمان کے مطابق کالج کے طلبہ، فیکلٹی ممبرز اور موسیقی کے شائقین نے اس شام کو ناقابلِ فراموش قرار دیا۔

متعلقہ عنوان :