}ثریا عظیم وقف ہسپتال کی سالانہ تقریب ، ڈونر کانفرنس کا انعقاد

جمعرات 13 فروری 2025 21:40

! لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 فروری2025ء) ثریا عظیم وقف ہسپتال کی سالانہ تقریب اور ڈونر کانفرنس مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی ۔جس میں جماعت اسلامی لاہور کے امیر ضیاء الدین انصاری ، خالد عثمان' خالد احمد بٹ ،ایم ایس فواد نور ، افتخار چوہدری ، محسن بشیر،اسد منظور بٹ،ملک محمد ظہیر،عبدالعزیز عابد، اعجاز تنویر، ارشد چوہدری، عبدالودود علوی ، فیاض احمد فیضی ساجد اصغر ،شفاق مہر و د یگر نے شرکت کی ۔

ڈاکٹر افتخار چوہدری نے ہسپتال کی سالانہ کارکردگی رپورٹ پیش کی ۔اس موقع پر امیر جماعت اسلامی لاہو ر و صدر گورننگ باڈی ثریا عظیم وقف ہسپتال ضیاء الدین انصاری نے خطاب کرتے ہوا کہا کہ محدود وسائل کے باوجود ثریا عظیم وقف ہسپتال میں مستحقین کو علاج کی بہترین سہولتیں مفت فراہم کی جاتی ہیں۔

(جاری ہے)

ہم ثریا عظیم ہسپتال کو لاہور کے بہترین ہسپتالوں کی طرح بنانا چاہتے ہیں ۔

ہسپتال میں 200 روپے کی پرچی پر ماہر ڈاکٹر مریضوں کا معائنہ کرتے ہیں ہسپتال کی تزین و ارائش اور جدید آلات کے لیے ایک کروڑ کی رقم کی اشد ضرورت ہے ، لفٹس کو اپ گریڈ کرنے کے لیے کم از کم بھی 20 لاکھ روپے کی فوری ضرورت ہے ۔ہم اپنے ڈونرز اور مخیر حضرات کا شکریہ ادا کرتے ہیں جو ہم پر اعتماد کرتے ہیں اور اللہ کی رضا کے لئے مستحق کے علاج میں ہماری مدد کرتے ہیں۔

متوسط علاقے میں ضرورت مند اور مستحقین کی مدد اور خدمات کو بھلایا نہیں جا سکتا ۔ تقریب سے لاہور چیمبر آف کامرس کے سینئر نائب صدر خالد عثمان ،معروف فارماسسٹ اشفاق مہر اورلاہور بار کے صدر نے بھی خطاب کیا ۔صدر گورننگ باڈی ثریاعظیم وقت ہسپتال ضیاء الدین انصاری نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا،شرکاء کو ہسپتال کی کارکردگی اور آئندہ کے اہداف کے حوالے سے بھی بریف کیا اور ہسپتال کی بانی محترمہ ثریا عظیم کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔اس موقع پرثریا عظیم ہسپتال کے سابق گورننگ باڈی کے صدور لیاقت بلوچ، فرید احمد پراچہ،میاں مقصود احمد، حافظ سلمان بٹ، امیر العظیم اور ذکر اللہ مجاہد کی خدمات کا بھی تذکرہ کیا گیا ۔