ہماری کوتاہیوں، بدکرداریوں، رشوت کی وجہ سے ملک ایک بار ٹوٹ چکا ،محمود خان اچکزئی

جمعرات 13 فروری 2025 21:45

ہماری کوتاہیوں، بدکرداریوں، رشوت کی وجہ سے ملک ایک بار ٹوٹ چکا ،محمود ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 فروری2025ء) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے چیئرمین وتحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربرا ہ او ررکن قومی اسمبلی محمود خان اچکزئی نے پاکستان یونین آف فیڈرل جرنلٹس کے زیر اہتمام سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری کوتاہیوں، بدکاریوں،بدکرداریوں، رشوت کی وجہ سے ہمارا ملک ایک بار ٹوٹ چکا ہے، ہمیں کسی نے یہ نہیں بتایا ملک کیوں اور کیسے ٹوٹا ،اس کا ذمہ دار کون تھا ،ہم اُسی راہ پر چل رہے ہیں وہی راہ ہماری ہے، میں پاگل نہیں ہوں نہ یہ کہ زندگی سے مجھے محبت نہیں ،بس جہاں سے کوئی پتھر آگرے ہم اُس کے سامنے سر رکھ دیں۔

ہم نے ایک فیصلہ ایمانداری کے ساتھ کرنا ہوگا کہ اس ملک پر اُن لوگوں کی بادشاہی ہوگی جو کہنے کے حق تک کہتے ہیں کہ ہم سیاست میں حصہ نہیں لینگے یا عوام کی منتخب پارلیمان، بالادست آئین اور صحیح جمہوری طور پر منتخب پارلیمان جو طاقت کا سرچشمہ ہوگا۔

(جاری ہے)

آج اس ملک کو 75سال ہونے کو ہے لیکن آج بھی مولانا فضل الرحمن، اسد قیصر صاحب کے صوبے کے کم سے کم 70لاکھ انسان دنیا بھر میں مزدوری کے پیچھے گئے ہیں، سورة الرحمن میں اللہ تعالیٰ اپنی قدرت کی نشانیاں انسان کو بتاتا ہے اور کہتا ہے کہ ’اور تم اپنے رب کی کون کونسی نعمتوں کو جھٹلاؤگے‘ اس ملک میں ہر نعمت موجود ہے اس کے باوجود یہاں کے عوام بھوکے ہیں، تین کروڑ انسان غربت کی لکیر کے نیچے زندگی بسر کررہے ہیں۔

محمود خان اچکزئی نے کہا کہ یہ کہا جارہا ہے کہ پیکا ایکٹ کاسیاہ قانون صحافیوں کو جھوٹ بولنے سے روکنے کے لیے ہیں۔ آپ بتائیں آپ نے جو اتنا بڑا جھوٹ کہا آئین کی حفاظت کی قسم کھائی، آپ اپنے آپ سے اپنے گھروالوں سے پوچھیں کہ کیا 8فروری2024کے الیکشن آپ نے جیتا ہے۔