سی ای او لیسکو کی زیر صدارت اجلاس ،اوور بلنگ کی روک تھام کے لیے افسران کو ہدایات جاری

جمعہ 14 فروری 2025 13:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 فروری2025ء) چیف ایگزیکٹو لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی ( لیسکو )انجینئر شاہد حیدر کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں شعبوں کے سربراہان نے شرکت کی ، سی ای او نے اوور بلنگ کی روک تھام کے لیے افسران کو ہدایات جاری کردیں۔ترجمان لیسکو کے اعلامیے کے مطابق چیف ایگزیکٹو نے ڈائریکٹر کسٹمر سروسز انجینئر عباس علی کو ہدایت کی کہ اوور بلنگ کی روک تھام کے لیے تمام تر ضروری اقدامات کیے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ اوور بلنگ کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، شکایت کی صورت میں متعلقہ افسرکے خلاف سخت تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے۔چیف ایگزیکٹو کا کہنا تھا کہ صارفین کی خدمت لیسکو کی اولین ترجیح ہے لہذا اس حوالے سے تمام تر ضروری اقدامات کیے جائیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ لیسکو دفاتر میں آنے والے صارفین کو مکمل معلومات اور سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ انہیں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

اجلاس کے دوران ڈسکوسپورٹ یونٹ کی معاونت سے جاری انسداد بجلی چوری مہم کے مختلف پہلوں کا جائزہ لیا گیا اور اس کو مزید مثر بنانے کے لیے تجاویز پر غور بھی کیا گیا۔انجینئر شاہد حیدر کا کہنا تھا کہ بجلی چور ی میں ملوث ملزمان قومی مجرم ہیں، ان کا مجرمانہ عمل نہ صرف لیسکو بلکہ قومی خزانے پر بھی بوجھ ہے اس لیے ان کے خلاف اقدامات کو سخت ترین کردیا جائے اور انہیں نشانہ عبرت بنایا جائے۔اس موقع پر موسم گرما کہ دوران بجلی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کے لیے کیے جانے والے اقدامات کا بھی جائزہ لیا گیا۔