
وزیر اعلیٰ مریم نواز کی قیادت میں پنجاب حکومت لائیو سٹاک سیکٹر کی ترقی کیلئے پر عزم ہے، سیدعاشق حسین
ہفتہ 15 فروری 2025 18:10
(جاری ہے)
دو سالوں میں زیادہ سے زیادہ 80ہزار مویشی پال کسانوں کو 4لاکھ جانور دیئے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ اب تک 12ہزار 863کارڈ کسانوں نے وصولی کر لیے ہیں، لائیو سٹاک کارڈ کی فارمرز کو بروقت ڈلیوری کے حوالے سے کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی،تمام ڈویژنز میں تعینات ڈائریکٹرز کو روزانہ کی بنیاد پر بذات خود لائیو سٹاک کارڈ ڈلیوری سنٹرز کے دورے کرنے کے احکامات جاری کئے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ لائیو سٹاک ڈیپارٹمنٹ مویشی پال فارمرز کو لائیو سٹاک کارڈ کے آنے والے تمام مراحل ٹیگنگ،ویکسینشن اور ان سیمنیشن کے بارے میں آگاہ کرے گا تاکہ مویشی پال کسانوں کو اس حوالے سے کسی قسم کی دشواری نہ ہو۔سید عاشق حسین کرمانی نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے 12اضلاع کی 55 سال تک عمر کی دیہی خواتین کو دو سالوں میں تقریبا ً11ہزار جانور(جھوٹیاں /ویہٹریاں) تقسیم کی جائیں گی۔ اب تک اربن یونٹ کی جانب سے 11 ہزار 882 درخواستوں کی تصدیق کی جا چکی ہے جبکہ 412 جانور خواتین میں تقسیم ہو گئے ہیں۔ صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ جانوروں میں منہ کھر بیماری کو کنٹرول کرنے کے لیے جلد حکمت عملی وضع کی جائے۔انہوں نے منہ کھر بیماری کے نقصانات کو کم کرنے کے لیے ویکسین کی پیداواری صلاحیت کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔ اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری لائیو سٹاک عثمان طاہر، ڈائریکٹر جنرلز توسیع،پروڈکشن،ریسرچ(لائیو سٹاک)،پی آئی ٹی بی اوراربن یونٹ کے نمائندگان نے بھی شرکت کی۔متعلقہ عنوان :
مزید زراعت کی خبریں
-
وزیر اعلیٰ پنجاب گندم سپورٹ پروگرام کے تحت صوبہ بھر کے کاشتکاروں کو گرین ٹریکٹرز کی مفت فراہمی کا عمل جاری ہے،سید عاشق حسین کرمانی
-
مچھلی اور مچھلی کی مصنوعات کی برآمدات میں اپریل کے دوران 11.57 فیصد اضافہ ہوا
-
انٹر نیشنل بکرا بچھڑا و اونٹ میلہ، لاہور کے 257کلوگرام وزنی بکرے کی پہلی پوزیشن
-
3 لاکھ روپے فی کلو فروخت ہونے والے آم کی کراچی میں بھی پیداوار شروع
-
کس طرح فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی دیہی پنجاب کے پھلوں کے کاشتکاروں کو تباہ کر رہی ہے
-
ایس ایم تنویر سرپرست اعلی فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی سربراہی میں پری بجٹ میٹنگ آف سٹینڈنگ کمیٹی برائے بحالی کاٹن صنعت(ایف پی سی سی آئی) کا اجلاس
-
دھان کے کاشتکار چاول کی فصل کو پانی کی کمی نہ آنے دیں ،ڈائریکٹر زراعت
-
پاکستان میں آم کی کاشت کا رقبہ 159000 ہیکٹر، پیداوار 1844000 ٹن سے تجاوز کرگئی
-
پنجاب آم کی مجموعی قومی پیداوار میں 70فیصد ، سندھ 29اور خیبر پختونخوا ایک فیصد شراکت دار ہے،وحید احمد
-
کھاد کی ملکی درآمدات میں مارچ 2025 کے دوران 11.13 فیصد اضافہ
-
کھاد کی ملکی درآمدات میں مارچ 2025 کے دوران 11.13 فیصد اضافہ
-
وزیر اعلیٰ پنجاب لائیو سٹاک کارڈ اسکیم کے دوسرے مرحلے کی رجسٹریشن کا آغاز
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.