پتوکی شہر اور گردو نواح میں بجلی ٹرانسفارمر کی چوری کا سلسلہ نہ رک سکا

اتوار 16 فروری 2025 14:15

پتوکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 فروری2025ء)پتوکی شہر اور گردو نواح میں بجلی ٹرانسفارمر کی چوری کا سلسلہ نہ رک سکا نامعلوم چور نجی فارم سے 50 KV کا بجلی ٹرانسفارمر چوری کرکے لے گے مقدمہ درج ۔

(جاری ہے)

تحصیل پتوکی میں آئے روز بجلی ٹرانسفارمر چوری کی وارداتں معمول بنتی جارہی ہیں ابھی تک پولیس کی جانب سے کوئی بھی ملزم گرفتار نہ ہوسکا گزشتہ روز نامعلوم چور سرائے مغل کے علاقہ بونگا مالا میں سردار فاروق احمد علی کے نجی فارم سے نامعلوم چور 50 KV کا بجلی ٹرانسفارمر چوری کرکے لے گے ادھر کوٹ جانب محمد سندھو کلاں میں نامعلوم چور دودھی افضل کی موٹر سائیکل نمبری 2489دوکان کے باہر سے چوری کرکے فرار ہوگئے تھانہ سرائے مغل پولیس نے دونوں واقعات کے الگ الگ نامعلوم چوروں کیخلاف مقدمہ درج کرلئے تاحال پولیس چوروں کا سراغ نہ لگا سکی شہریوں نے مبینہ طور پر خدشہ ظاہر کیا ہے کہ لیسکو ملازمین کی ریکی کی جائے تاکہ بجلی ٹرانسفارمر چوری کرنے والوں کا کوئی سراغ مل سکے ۔