پاپ سٹار شکیرا معدے میں تکلیف کے باعث ہسپتال داخل،یپرو میں کنسرٹ منسوخ

پیر 17 فروری 2025 15:30

پاپ سٹار  شکیرا معدے میں تکلیف کے باعث  ہسپتال  داخل،یپرو  میں  کنسرٹ ..
لیما (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2025ء) کولمبیا سے تعلق رکھنے والی معروف پاپ سٹار شکیرا کو معدے میں تکلیف کے باعث یپرو کےہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ وائس آف امریکا کے مطابق گلوکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر جاری بیان میں بتایا کہ وہ معدے میں تکلیف کے باعث ہسپتال میں داخل ہیں۔انہوں نے مداحوں کو آگاہ کیا کہ ڈاکٹروں کی ہدایت کے مطابق وہ اس حالت میں اپنا کنسرٹ نہیں کر سکتیں۔

(جاری ہے)

گلوکارہ جمعے کی شام پیرو کے دارالحکومت لیما پہنچی تھیں جہاں انہوں نے اتوار اور پیر کو پرفارم کرنا تھا۔گلوکارہ ان دنوں لاطینی امریکا کے ٹور پر ہیں اور پیرو ان کا دوسرا اسٹاپ تھا۔شکیرا جب پیرو پہنچی تھیں تو ان کے مداحوں کی بڑی تعداد مین ایئرپورٹ پر ان کے استقبال کے لئے پہنچ گئی تھی۔شکیرا نے رواں ماہ کے آغاز میں موسیقی کے سب سے بڑے ایوارڈ گریمی میں بہترین لاطینی پاپ البم کا ایوارڈ اپنے نام کیا تھا۔شکیرا نے اپنے چاہنے والوں سے کہا کہ وہ اور ان کی ٹیم شو کی اگلی تاریخ پر کام کر رہے ہیں اور اس سے متعلق جلد آگاہ کریں گے۔

متعلقہ عنوان :