فرحان علی آغا کی فٹنس دیکھ کر مداح دنگ، تصاویروائرل

پیر 17 فروری 2025 22:15

فرحان علی آغا کی فٹنس دیکھ کر مداح دنگ، تصاویروائرل
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2025ء)پاکستانی اداکار فرحان علی آغا کی فٹنس دیکھ کر مداح دنگ رہ گئے، نئی ویڈیو اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔فرحان علی آغا کئی ڈراموں میں جاندار اداکاری سے اپنا لوہا منوا چکے ہیں، وہ اپنی فٹنس اور صحت مند طرزِ زندگی کیلئیے بھی مشہور ہیں۔

(جاری ہے)

معروف اداکار نے حال ہی میں اپنی جم سیشن کی حیران کن تصاویر اور ویڈیوز اپنے انسٹا گرام کے آفیشل اکائونٹ پر شیئر کی ہیں جن میں ان کے ڈولے واضح ہیں اور وہ مختلف ورزشیں کرتے بھی نظر آ رہے ہیں،ان کی مستقل مزاجی اور محنت نے مداحوں کو بے حد متاثر کیا ہے اور وہ ان کی فٹنس کی داد دیئے بغیر نہ رہ سکے۔

فرحان علی آغا کی فٹنس اور صحت مند طرزِ زندگی نوجوانوں کیلئے ایک مثال ہے اور ان کی محنت اور عزم سے بہت سے لوگ متاثر ہو رہے ہیں۔فرحان علی آغا ہمیشہ صحت کی دیکھ بھال کی اہمیت پر زور دیتے ہیں اور نوجوانوں کو فٹنس سے متعلق متحرک رہنے کی ترغیب دیتے ہیں۔ ایک پوڈ کاسٹ میں انہوں نے جم سے محبت کرنے والوں کے لئے قیمتی ٹپس اور مشورے شیئر کیے ہیں، جو فٹنس کے شوقین افراد کے لیے مفید ثابت ہو سکتے ہیں۔