حمزہ علی عباسی نکاح خواں بن گئے، وائرل ویڈیو پر دلچسپ تبصرے

اب اداکار کا نام مولانا حمزہ علی عباسی رکھ دینا چاہیے ،کئی صارفین نے حمزہ علی عباسی کو ہینڈ سم مولوی قرار دیدیا

منگل 18 فروری 2025 10:55

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2025ء)پاکستانی معروف اداکار، میزبان و سیاست دان حمزہ علی عباسی اب نکاح خواں بھی بن گئے ہیں۔سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اداکار کی ایک مختصر سی ویڈیو وائرل ہے جس میں انہیں نکاح پڑھاتے دیکھا جا سکتا ہے۔ویڈیو کے مطابق حمزہ علی عباسی شادی میں شریک متعدد افراد کے ساتھ کھڑے ہیں اور مائیک کا استعمال کرتے ہوئے نکاح پڑھا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

اداکار کی اس ویڈیو کا سوشل میڈیا پر وائرل ہونا ہی تھا کہ مداح و صارفین دلچسپ تبصرے کرتے نظر آ رہے ہیں۔صارفین کی ایک بڑی تعداد حمزہ علی عباسی سے مطالبہ کر رہی ہے کہ وہ ان کا بھی نکاح پڑھائیں۔کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ حمزہ علی عباسی نے سب کرنے کے بعد اب نکاح بھی پڑھانا شروع کر دیا ہے، اداکار کسی ایک شعبے کو تو چھوڑ دیں۔کئی صارفین حمزہ علی عباسی کو ہینڈ سم مولوی قرار دے رہے ہیں جبکہ کچھ کا کہنا ہے کہ اب اداکار کا نام مولانا حمزہ علی عباسی رکھ دینا چاہیے۔