Live Updates

شہباز شریف کو لیڈ لینی چاہیے، پاکستان کو سیاسی دلدل سے نکالنا چاہیے، اسد عمر

پیر 16 جون 2025 17:59

شہباز شریف کو لیڈ لینی چاہیے، پاکستان کو سیاسی دلدل سے نکالنا چاہیے، ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جون2025ء)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اسد عمر نے لاہور میں انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے موجودہ سیاسی و معاشی صورتحال پر سخت تنقید کی اور ملکی استحکام کے لیے سنجیدہ اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔اسد عمر نے کہا کہ نواز شریف اور شہباز شریف 70 سال کی عمر سے اوپر جا چکے ہیں، اب اگلی نسل مریم نواز اور حمزہ شہباز کی ہے، جنہوں نے اگلے 20 سے 30 سال سیاست کرنی ہے۔

وزیراعظم پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہباز شریف وزیراعظم کی کرسی پر ضرور بیٹھے ہیں، لیکن وہ عوام کے ووٹوں سے نہیں بلکہ کسی اور طریقے سے وہاں پہنچے ہیں۔اسد عمر نے تمام سیاسی قوتوں کو مل بیٹھنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے، حکومت کو چاہیے کہ ہمارے ساتھ بیٹھ کر ایک مشترکہ قومی ایجنڈا تیار کرے۔

(جاری ہے)

شہباز شریف کو لیڈ لینی چاہیے، پاکستان کو سیاسی دلدل سے نکالنا چاہیے،اسد عمر نے عالمی اور علاقائی خطرات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایک خطرناک خطے میں زندگی گزار رہے ہیں، بھارت نے جب حملہ کیا تو ہماری افواج نے منہ توڑ جواب دیا۔اسرائیل اور ایران کے تنازع کے حوالے سے اسد عمر کا کہنا ہے کہ جس طرح اسرائیل نے ایران پر جارحیت کی ہے، اس پر پوری مسلم امہ اور پاکستان کے عوام ایران کے ساتھ کھڑے ہیں۔حکومتی بجٹ پر تنقید کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ حکومت پورے سال میں بڑے تاجروں سے 100 کروڑ روپے کا ٹیکس نہیں اکٹھا کر سکی۔ جو طاقتور ہے، حکومت اس سے پیسہ نکلوانے میں ناکام ہے ، انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا اس بجٹ میں کسی بڑے جاگیردار یا تاجر پر کوئی ٹیکس نظر آ رہا ہی
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات