
ہمیں انصاف نہیں مل رہا کوئی فائدہ نہیں ہو رہا ، گرفتار کرنا ہے تو کرلیں، علیمہ خان
ہم اپنی ضمانت کی درخواست واپس لے لیتے ہیں، جج صاحب نے 4 ماہ پہلے تفتیشی کو فائل لانے کا کہا تھا، بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کی جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں ریکارڈ پیش نہ ہونے پر عبوری ضمانت میں یکم اگست تک توسیع
فیصل علوی
پیر 16 جون 2025
16:55

(جاری ہے)
انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج منظر علی گل نے علیمہ خان اور عظمیٰ خان کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔
عبوری ضمانت کی میعاد ختم ہونے پر دونوں بہنیں عدالت میں پیش ہوئیں۔ تفتیشی افسر نے مقدمے کا ریکارڈ پیش نہ کیا جس پر عدالت نے ناراضگی کا اظہار کیا۔پراسیکیوشن نے استدعا کی کہ مقدمے کا ریکارڈ فراہم کرنے کیلئے وقت دیا جائے۔بعدازاں عدالت نے استدعا منظور کر لی اور ہدایت کی کہ آئندہ سماعت پر پراسیکیوشن ضمانت کی درخواستوں پر دلائل مکمل کریں۔بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان اور عظمیٰ خان نے گرفتاری کے خدشے کے پیش نظر ضمانت کیلئے عدالت سے رجوع کر رکھا ہے۔خیال رہے کہ اس سے قبل انسداد دہشتگردی عدالت لاہور نے جلاؤ گھیراؤ مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کی ضمانتیں منظور کرلیں تھیں۔عدالت نے بار بار ضمانتوں پر اظہار برہمی کیاتھا۔اے ٹی سی عدالت کے جج ارشد جاوید کی عدالت میں 5 اکتوبر کے جلاؤ گھیراؤ واقعات سے متعلق مقدمات کی سماعت ہوئی تھی۔ عدالت نے علیمہ خان اور عظمیٰ خان کی عبوری ضمانتیں کنفرم کرتے ہوئے ان سے آئندہ پیشی پر مکمل تعاون کی ہدایت کی تھی۔دوران سماعت عدالت نے ریمارکس دیئے کہ پچھلی سماعت پر بھی آپ نے کہا وہ فیصل آباد ہیں، سال ہا سال بیل چلا کر عدالتوں کا نام خراب نہ کریں۔ آپ فیصل آباد کی حاضری کا کہہ کر مسلسل تاریخیں لیتے رہے تھے۔ آپ جان بوجھ کر بیل لمبی کر رہے تھے۔ آپ جان بوجھ کر عدالت میں پیش نہیں ہوتے۔ کورٹ میں آنا پسند نہیں کر رہیں تو پولیس کے پاس کیسے جائیں گی؟۔جج ارشد جاوید نے وکلا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ سالہا سال بیل چلا کر عدالتوں کا وقار مجروح نہ کریں، قانون کی پاسداری سب پر لازم ہے۔آپ لوگ جان بوجھ کر بیل لمبی کر رہے ہیں عدالت میں پیش ہونے سے گریز کرتے ہیں۔عدالت نے مزید کہا کہ یہی رویہ شاہ محمود قریشی کی ضمانت میں بھی اپنایا گیا۔ آٹھ ماہ تک بیل چلائی گئی اور پھر عدم پیروی پر کیس خارج ہو گیا۔کیس کی باقاعدہ سماعت آئندہ تاریخ پر جاری رہے گی۔مزید اہم خبریں
-
برطانیہ کا رواں ہفتے فلسطینی ریاست کو باضابطہ طور پر تسلیم کرنے کا امکان
-
لیبیا میں ساحل کے قریب کشتی الٹ گئی، 61 افراد لاپتہ
-
مساوی اجرت کی جدوجہد، کھیلوں میں خواتین اب بھی پیچھے
-
پاکستان میں سعودی سرمایہ کاری اور تجارت کو مزید مستحکم کرنے کے خواہاں ہیں، وزیراعظم
-
سعودیہ اور پاکستان جارح کے مقابل ایک ہی صف میں، ہمیشہ اور ابد تک!
-
جنرل اسمبلی کے اعلیٰ سطحی اجلاس کا ہر لمحہ قیمتی، اینالینا بیئربوک
-
سن کریم کا ضروری ادویات کی فہرست میں دوبارہ شمولیت کا خیرمقدم
-
چین پہلی دفعہ نت نئی ایجادات کرنے والے سرفہرست ممالک میں شامل
-
طالبان اور عالمی برادری میں تعاون افغان عوام کی خواہش، روزا اوتنبائیوا
-
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدے پر پاکستان علما کونسل کا یوم تشکر منانے کا اعلان
-
وزیرِاعظم شہبازشریف کے دورہ سعودی عرب کے حوالے سے مشترکہ اعلامیہ جاری
-
پاکستان سیلاب: ہزار سے زیادہ ہلاکتیں، 25 لاکھ افراد بے گھر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.