
فنانس بل ٹیکس فراڈ کے الزامات پر تاجروں کی گرفتاری معاملے پر وزیر اعظم کا نوٹس، خصوصی کمیٹی بنانے کی ہدایت
شہباز شریف نے تمام معاملہ جانچنے کے بعد ہدایت کی کہ اس قسم کی کسی بھی ترمیم کو کاروباری برادری یا ٹیکس دہندگان کو ہراساں کرنے کیلئے ہرگز استعمال نہیں کیا جائے گا، وزیراعظم شہباز شریف کی اجلاس میں گفتگو
فیصل علوی
پیر 16 جون 2025
16:37

(جاری ہے)
وزیراعظم نے ہدایت کی کہ اس معاملے پر پارلیمان میں موجود تمام اتحادی جماعتوں سے مشاورت یقینی بنائی جائے۔اجلاس میں وزیراعظم کو آگاہ کیا گیا کہ سیلز ٹیکس نادہندہ گان کی گرفتاری کا اختیار 1990 کی دہائی سے قانون کا حصہ ہے تاہم اعلیٰ عدالتوں کے فیصلوں کو مدنظر رکھتے ہوئے اسے مزید مربوط بنانے کیلئے متعلقہ شقوں میں ترامیم کی جا رہی ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ با قاعدگی سے ٹیکس ادا کرنے والوں کو ہراساں کرنا ہرگز قبول نہیں کیا جائے گا۔ کاروباری برادری اور سرمایہ کاروں کی عزت اور توقیر ہمارے سر آنکھوں پر ہے اور ان کو بلا جواز ہراساں کرنا نا قابل قبول ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ ان قوانین کے غلط استعمال سے تحفظ سے متعلق شقیں فائنانس ایکٹ کا حصہ بنائی جائیں۔وزیراعظم نے اس معاملے پر ایک خصوصی کمیٹی بنانے کی ہدایت کی۔ وزیراعظم نے ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ٹیکس قوانین میں گرفتاری کا اختیار صرف اور صرف غیر معمولی حجم کے ٹیکس نادہندہ گان تک محدود ہونا چاہیے۔وزیراعظم نے ہدایت کی کہ گرفتاری کے حوالے سے ایکسٹرنل ریویو اور چیک اینڈ بیلنس کا موثر نظام وضع کیا جائے۔فنانس بل میں شامل اس شق کے تحت ایف بی آر کے کمشنرز کو ٹیکس چوری یا فراڈ میں ملوث تاجروں کو بغیر وارنٹ گرفتار کرنے اور سزائیں دس سال تک بڑھانے کی تجویز شامل کی گئی ہے۔تاجر تنظیموں اور بزنس کمیونٹی نے ان مجوزہ اختیارات پر سخت تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ پاکستان بزنس کونسل نے وزیر اعظم کو باقاعدہ خط لکھ کر ایف بی آر کے اختیارات پر نظرثانی کا مطالبہ کیا تھا۔ خط میں کہا گیا تھا کہ یہ اقدام کاروباری فضا کو برباد کرنے کے مترادف ہوگا۔مزید اہم خبریں
-
پاکستان ہاؤس سٹاک ہوم میں پاکستان کے 78ویں یومِ آزادی کے موقع پر پروقار تقریب کا انعقاد
-
یوم پاکستان کی مناسبت سے کے کے پروڈکشن کی جانب سے سعودی عرب کے شہر ریاض میں "ہمارا پاکستان " کی تقریب کا انعقاد
-
وفاقی وزیر اویس احمد لغاری اور وفاقی سیکرٹری محمد فخر عالم عرفان کو صدر مملکت کی جانب سے پاور سیکٹر میں بے مثال خدمات پرہلال امتیاز اور ستارہ امتیاز سے نوازا جائے گا
-
پاکستان کی پائیدار ترقی کے راستے میں سب سے بڑا چیلنج آبادی میں اضافہ، غذائی قلت اور سٹنٹنگ شامل ہے، احسن اقبال
-
خوشحال پاکستان کے قیام کیلئے اپنی کوششیں دوگنی کریں، عاصم افتخار
-
بانی پی ٹی آئی نے اقوام متحدہ میں ناموس رسالت کی آواز اٹھائی، سینیٹر فیصل جاوید
-
وزیراعظم خیبرپختونخوا اور آزادکشمیر میں امدادی کارروائیوں کی خود نگرانی کر رہے ہیں، وزیراطلاعات
-
وزیراعظم کا اسلام آباد میں آئی ٹی پارک کی تعمیر کی سست رفتار پر اظہاربرہمی
-
وزیراعظم نے این ڈی ایم اے کو آزاد کشمیر اور خیبر پختونخوا میں سیلاب اور بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت کی ہے، حکومت کا فوکس ریلیف اور ریسکیو اقدامات پر ہے، عطاء اللہ ..
-
ہیلی کاپٹر حادثے میں 5 افراد شہید، وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواہ کا صوبے میں ایک روزہ سوگ کا اعلان
-
بیرسٹر گوہر کا بونیر میں ہیلی کاپٹر سروس اور ضلع کو آفت زدہ علاقہ قرار دینے کا مطالبہ
-
خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، آزاد کشمیر میں کلاؤڈ برسٹ اور سیلابی ریلوں سے تباہی، 164 افراد جاں بحق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.