سیالکوٹ، گندم کی بہتر پیداوار کے حصول کے حوالے سے کسان اجتماع کا انعقاد

منگل 18 فروری 2025 16:49

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 فروری2025ء) محکمہ زراعت توسیع ضلع سیالکوٹ کی جانب سےیونین کونسل وریو کے موضع پڑتانوالی میں گندم کی بہتر پیداوار کے حصول کے حوالے سے ایک بڑے کسان اجتماع کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام میں ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت( توسیع)سیالکوٹ ڈاکٹر رانا قربان علی خان ،محکمہ زراعت کے افسران مہمان خصوصی، ایم این اے چوہدری ارمغان سبحانی کے نمائندہ نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت( توسیع)سیالکوٹ ڈاکٹر رانا قربان علی خان نے گندم کی کاشت اور محکمہ زراعت حکومت پنجاب کی طرف سے کسانوں کے لئے جاری کردہ مختلف سکیموں اور سبسڈیز کے بارے میں تفصیلی گفتگو کی۔انہوں نے کاشتکاروں کو گندم کے پیداواری مقابلہ جات،کسان کارڈ،گرین ٹریکٹر سکیم کے بارے میں بھی بتایا۔اس موقع پر انہوں نے حالیہ خشک موسم کے پیش نظر آبپاشی کے متعلق آگاہی فراہم کی۔

انہوں نے بائیو پیسٹی سائیڈز کی تحقیق اور فصلوں میں کیڑوں اور بیماریوں کے خلاف ان بائیو پیسٹی سائیڈز کے استعمال کے حوالے سے محکمہ زراعت پیسٹ وارننگ کے ضلعی افسران کو سفارشات پیش کیں۔ اس اجتماع میں کسانوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور محکمہ زراعت کی ان کاوشوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھا گیا۔