سیالکوٹ ،ڈاکٹر مقصوداحمد کی ڈائریکٹر پیسٹ وارننگ کے عہدےپر ترقی

منگل 18 فروری 2025 17:35

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 فروری2025ء) محکمہ زراعت پنجاب نے ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت (پلانٹ پروٹیکشن) پیسٹ وارننگ سیالکوٹ ڈاکٹر مقصود احمد کو ڈائریکٹر پیسٹ وارننگ و کوالٹی کنٹرول آف پیسٹی سائیڈز کے عہدے پر ترقی دے دی۔

(جاری ہے)

محکمہ زراعت پنجاب کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق ڈاکٹر مقصود احمد کوڈائریکٹر پیسٹ وارننگ و کوالٹی کنٹرول آف پیسٹی سائیڈز میں ترقی دے دی گئی ہے ۔اس موقع پر انہوں نے ضلع بھر میں کاشتکاروں کومعیاری زرعی ادویات کی دستیابی کے سلسلے میں حکومت پنجاب کی زیرو ٹالرینس پالیسی پر عملدرآمد کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ پیسٹ وارننگ کاشتکاروں کو معیاری زرعی ادویات کی دستیابی کےلئے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے گا ۔

متعلقہ عنوان :