آبی وسائل کے بہتر استعمال سے زرعی رقبہ میں اضافہ کیا جا سکتا ہے،ماہرین جامعہ زرعیہ

بدھ 19 فروری 2025 17:24

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 فروری2025ء) پاکستان کے 80ملین ہیکٹر رقبہ میں سے صرف 22ملین ہیکٹر زرعی رقبہ زیر کاشت ہے تاہم آبی وسائل کے بہتر استعمال سے زرعی کاشتہ رقبہ میں اضافہ کیا جا سکتا ہے جس سے نہ صرف ملکی غذائی ضروریات پوری ہوسکتی ہیں بلکہ اضافی زرعی اجناس کی برآمد سے قیمتی زر مبادلہ بھی حاصل کیا جاسکتا ہے۔

(جاری ہے)

جامعہ زرعیہ فیصل آبادکے ماہرین زراعت و اصلاح آبپاشی نے بتا یا کہ آبی وسائل کے درست استعمال اور اس کے ذخیرہ کے باعث زیر کاشت مجموعی رقبے کے برابر مزید زمین زرعی مقاصد کےلئے استعمال کی جا سکتی ہے۔

انہوں نے بتا یا کہ بڑے ڈیمز اور آبی ذخائر کی تعمیر میں تاخیر سے پاکستان اپنے مجموعی آبی وسائل کا صرف 14فیصد پانی محفوظ کر رہا ہے جبکہ باقی 86فیصد پانی کسی نہ کسی طریقے سے ضائع ہو جاتا ہے جس کے ملکی معیشت پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔انہوں نے اس امر پر بھی زور دیا کہ معاشرے کے تمام طبقات اور سیاسی جماعتیں ہر قسم کے اختلافات سے بالا تر ہو کر نئے آبی ذخائر کی تعمیر کےلئے حکومت کا ساتھ دیں تاکہ پاکستان میں سر سبز زرعی انقلاب لانے کا خواب شرمندہ تعبیر ہو سکے۔

متعلقہ عنوان :