پنجاب یونیورسٹی کے زیر اہتمام پاکستان کے سب سے بڑے تین روزہ کتاب میلے کا آغاز
کتاب کلچر کی بحالی ہمارا مشن ہے، وزیرتعلیم پنجاب رانا سکندرحیات کی گفتگو، یونیورسٹیز کا کام طلباء طالبات کی تربیت اور شخصیت سازی کرنا ہے۔ وائس چانسلرپنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر محمد علی
ثنااللہ ناگرہ
جمعرات 20 فروری 2025
19:55
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز ایسی سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی کر رہی ہیں کیونکہ وہ اعلیٰ تعلیم تک سب کی رسائی چاہتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی اور ان کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر محمد علی کی قیادت میں تعلیم کی بہتری کے لئے ہر وہ اقدام کریں گے جو پہلے نہیں ہو۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی کو دنیا کی 100 بہترین یونیورسٹیز میں دیکھنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہر یونیورسٹی میں ایسا کتاب میلہ ہونا چاہیے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ انہوں نے کتاب میلے میں بہت سی کتابیں خریدیں جبکہ کچھ کتب کے نئے ایڈیشنز بارے بھی دریافت کیا۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی نے کہا کہ یونیورسٹیز کا کام طلباؤ طالبات کی تربیت اور شخصیت سازی کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کتابوں سے دوستی طلباؤ طالبات کے مستقبل کے لئے فائدہ مند ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ مطالعے کی عادات کو فروغ دیا جائے۔ پنجاب یونیورسٹی کے زیر اہتمام پاکستان کا سب سے بڑا تین روزہ کتاب میلہ نیو کیمپس فیصل آڈیٹوریم کاریڈور میں 20 تا 22 فروری تک جاری رہے گا۔ کتاب میلے میں ملک بھر سے معروف پبلشرز نے110 سٹالز لگائے ہیں جہاں مختلف موضوعات پرسستی کتابیں دستیاب ہیں۔ کتاب میلہ صبح 9 بجے سے رات 8 بجے تک جاری رہے گا۔دوسری طرف معروف ماہر تعلیم پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی کی کتاب ’آسماں در آسماں‘ کی تقریب رونمائی وحید شہید ہال میں منعقد ہوئی۔ اس موقع پروائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی، ڈائریکٹر ادارہ تعلیم و تحقیق ڈاکٹر عبدالقیوم چوہدری، ڈائریکٹر انسٹیٹیوٹ آ ف پنجابی ڈاکٹر نبیلہ رحمان، ڈائریکٹر جنرل سٹوڈنٹ افیئرز، اسٹیٹ اینڈ سکیورٹی پروفیسر ڈاکٹر ریحان صادق شیخ،ڈائریکٹر شعبہ امور طلبہ ڈاکٹر شاہزیب خان، فیکلٹی ممبران اور طلباؤطالبات نے شرکت کی۔اپنے خطاب میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی نے خوبصورت موضوع پرتحریر کردہ تصنیف پرمصنف کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی میں جاری کتاب میلے کے دوران پڑھنے والوں کیلئے ایک اور کتاب کا اضافہ خوش آئند ہے۔ ڈاکٹر شاہد صدیقی نے وائس چانسلر کو بہترین کتاب میلے کے انعقاد پر مبارک بادپیش کی اور کتاب کی رونمائی میں شرکت کرنے والے افراد کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ ڈاکٹر عبدالقیوم چوہدری کہا کہ نوجوانوں کو کتابوں کی جانب راغب کرنے میں ادارہ تعلیم و تحقیق اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔
مزید قومی خبریں
-
لاہور،مسلم لیگ(ن)کی خاتون رکن اسمبلی جم کے دوران راڈ لگنے رخمی
-
ْامریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کے دوسرے دور اور مستقل امن کیلئے پرامید ہوں، وزیراعظم
-
وزیراعظم شہباز شریف کو وزیراعظم قطر کا ٹیلیفون،مسلسل رابطوں اور قریبی مشاورت کی ضرورت پر اتفاق
-
بلوچستان میں دفعہ 144 نافذ، عوامی مقامات پر چہرہ ڈھانپنے پر بھی پابندی
-
مسعود پزشکیان سے وزیر داخلہ کی ملاقات ،دوطرفہ تعلقات، خطے کی صورتحال پر گفتگو
-
مولانا فضل الرحمن عارف حبیب گروپ کے چیئر مین سے ملاقات ،پاکستان کے معاشی حالات پر تفصیلی گفتگو
-
وفاقی وزیر ڈاکٹر طارق فضل کا پی ٹی آئی کو مثبت کردار کے لیے پارلیمانی اداروں میں واپس آنے کی دعوت
-
بجلی صارفین سے 9 روپے فی یونٹ ٹیکس وصولی کا انکشاف
-
خطے میں استحکام کیلئے پاکستان کی اہمیت اجاگر، امریکہ نے دہشتگردی کیخلاف کوششوں میں پاکستان کو اہم اور کلیدی شراکت دار قراردے دیا
-
انمول پنکی کو بچانے کیلئے بعض با اثر اور نامعلوم قوتیں متحرک
-
نظام درست کرنے کیلئے بندہ لائیں گے تو نظام اسے 6 مہینے بعد باہر پھینک دیگا‘ شبر زیدی
-
لاہور سمیت پنجاب بھر میں سورج آگ برسانے لگا، شدید گرمی سے شہری پریشان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.