
مریم نواز نے نوٹیفیکیشن نکلوایا کہ پنجاب میں کسانوں سے 2800 روپے سے زیادہ قیمت پر گندم خریدنے پر ایف آئی آر کاٹی جائے
30 فیصد کم گندم کاشت ہوئی ہے، آنے والے وقت میں بحران ہو گا، پہلے کاکڑ صاحب نے کڑاکے نکالے اور اب سستی روٹی کیلئے اس حکومت نے ہمیں بڑا نقصان پہنچایا، چیئرمین آل پاکستان کسان فاؤنڈیشن کا انکشاف
محمد علی
جمعرات 20 فروری 2025
21:46

(جاری ہے)
اس سیزن میں 30 فیصد کم گندم کاشت ہوئی ہے اس لیے آنے والے وقت میں بحران ہو گا۔
دوسری جانب کسان بورڈ وسطی پنجاب کے صدر میاں رشید منہالہ نے احتجاجی تحریک کی تیاریوں کے حوالے سے بلائے گئے اجلاس کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت فوری طور پر گندم کی قیمت کا اعلان کرے ورنہ ملک گیر احتجاجی تحریک چلائیں گے جس کی تیاریاں جاری ہیں۔چھوٹے کسان مایوس ہو کر کچی فصل کاٹ کرچارے کے طور پر استعمال کررہے ہیں۔ یہی صورتحال رہی تو مہنگے داموں گندم دوسرے ملکوں سے امپورٹ کرنا پڑے گی۔ آئی ایم ایف کو بہانہ بنا کر غریبوں اور کسانوں کا استحصال نہیں کیا جا سکتا، ایک فیصد لوگ ہیں جن کے پاس زمین کا 30فیصد رقبہ ہے،یہ بڑے جاگیردار ہیں، لیکن 99فیصد کسانوں میں سے اکثر کے پاس ساڑھے بارہ ایکڑ سے کم زمین ہے، ان کو سبسڈی ملنی چاہیے، ان کی اجناس کا ریٹ مناسب ہونا چاہیے، بجلی اور گیس میں سبسڈی ملنی چاہیے، حکومت ہماری تمام فصلوں کو خریدے، ، کیونکہ یہ قومی غذائی تحفظ کا معاملہ ہے۔ پچھلے سال پنجاب حکومت نے کسانوں کو دھوکا دیا،گندم کا ریٹ طے کیا اور پھر اس سے بھی مکر گئی، حکومتی سطح پر اتنا بڑا ھوا،فراڈاور اس کے بعد یہ کہتے ہیں کہ ہم زراعت کو ترقی دینا چاہتے ہیں یہ بہت افسوس کا مقام ہے۔ قرضوں میں جکڑے ہوئے کسان اپنا حق طلب کر رہے ہیں کہ گندم کا ریٹ بھی فکس کیا جائے اور جو پچھلا ڈیفیسٹ تھا، اسے بھی پورا کیا جائے۔ جب ہم اپنا حق مانگتے ہیں، تو یہ ’’کسان کارڈ‘‘ کی بات کرنے لگتے ہیں۔ یہ کسان کارڈ دراصل قرض کارڈ ہے! اس میں جس طرح قرض در قرض کا سلسلہ ہے، ہمیں یہ احسان نہیں چاہیے۔ ہمارے کسانوں کو سہولتیں فراہم کی جائیں، گندم کا ریٹ ٹھیک کیا جائے، بلیک مارکیٹنگ اور مڈل مین کا کردار ختم کیا جائے، مافیا حکومت سے مل کر کسان کا استحصال کرتا ہے، یہ دھندہ ختم کیا جائے، براہِ راست کسانوں سے گندم، کپاس، گناخریدا جائے اور اس کا صحیح ریٹ دیا جائے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
کوئی بھارتی پائلٹ ہمارے پاس نہیں، ہم نے سیزفائر کی کوئی درخواست نہیں کی، پاک فوج کی وضاحت
-
’PAF v IAF 6-0‘ ایئر وائس مارشل اورنگزیب احمد نے ایک اور بھارتی طیارہ گرانے کی تصدیق کردی
-
’پاکستان کے پاس کئی ایسی صلاحیتیں ہیں جو آئندہ کیلئے محفوظ رکھی گئی ہیں‘
-
عوام سے کیا وعدہ پورا کردیا، اللہ کا شکر کہ اُس نے فتح سے نوازا، ترجمان پاک فوج
-
oبھارتی اپوزیشن کا مودی سے مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ
-
پشاور میں پولیس موبائل کے قریب دھماکہ، سب انسپکٹر سمیت 2 اہلکار شہید
-
قوم کی حمایت کے ساتھ بھارتی جارحیت کا جواب دیا، چیلنجز کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر
-
’نقصانات جنگ کا حصہ ہیں‘ رفال طیارے گرائے جانے کے سوال پر بھارتی ایئرمارشل کا جواب
-
آپریشن ’’بنیان مرصوص ‘‘کی تاریخی کامیابی پر ملک بھر میں یوم تشکر منایا گیا ،عوام قومی پرچم تھامے سڑکوں پر نکل آئے
-
جرمنی میں انٹرنیٹ آڈیو، ویڈیو کالز موبائل نیٹ ورکس سے زیادہ
-
ماحولیاتی تبدیلیاں: غذائی فصلوں کی پیداوار نصف ہونے کا خدشہ
-
خان یونس میں فضائی حملے میں آٹھ افراد ہلاک، غزہ سول ڈیفنس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.