پونچھ : بارودی سرنگ کے دھماکے میں ایک بھارتی فوجی زخمی

جمعہ 21 فروری 2025 14:15

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2025ء)غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں ایک بھارتی فوجی زخمی ہو گیاہے۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق فوجی اہلکار کنٹرول لائن کے قریب فارورڈ پوسٹ تارکنڈی پر بارودی سرنگ پر غلطی سے قدم رکھنے کی وجہ سے دھماکے میں زخمی ہوا۔دھماکے میں بھارتی فوجی کا بائیاں پائوں شدید زخمی ہو گیا اور اسے فوری طور پر علاج معالجے کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔